- خیبرپختونخوا حکومت کا ہزارہ ڈویژن کیلیے علیحدہ سیکریٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ
- وزیر اعلیٰ سندھ اور عذرا پیچوہو کی نیویارک اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے ساتھ ملاقات
- خواتین کے حقوق پر طالبان کے مؤقف کی وجہ سے افغانستان سے سیریز نہیں ہوگی، آسٹریلیا
- باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
- آئیڈیازعالمی امن، استحکام اور خوشحالی کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
- کراچی؛ آن لائن آم کا کاروبار کرنے والے شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
- چار من سے زائد مردہ مرغیاں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- کراچی میں انسانی دھڑ برآمد ہونے کا معمہ حل، میاں بیوی گرفتار، قتل کا اعتراف
- جاپان کی اعلیٰ عدالت نے جبری نس بندی قانون کو غیرآئینی قرار دے دیا
- پرائمری اساتذہ کا مستقلی کیلیے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ
- کراچی؛ تیزرفتار ڈمپر نے ٹیکسی کو روند ڈالا، ڈرائیور اور خاتون جاں بحق
- پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائلز کا کامیاب تجربہ
- کراچی میں باپ نے گھر والوں پر چھری اٹھانے پر 25 سالہ بیٹے کو قتل کردیا
- ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ، پاکستان ٹیم کا کیمپ ہفتے سےشروع ہوگا
- ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستان ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا
- آوران میں تین بہنوں سمیت 5 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- پیپلز پارٹی قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے پر یقین رکھتی ہے، مراد علی شاہ
- شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، وزیراعظم کی ازبکستان کے صدر سے ملاقات
- طالبان گوانتاناموبے میں اسیر افغانیوں کے بدلے امریکی قیدی رہا کرنے پر تیار
- مودی کے بھارت میں کرپشن عروج پر
جگن کاظم شادی کے 11 سال بعد 'ڈولی' میں بیٹھ گئیں
![جگن کاظم کی دوسری شادی کو 11 سال ہوگئے : فوٹو : ویب ڈیسک](https://c.express.pk/2024/06/2659206-jugun-1719654302-846-640x480.jpg)
جگن کاظم کی دوسری شادی کو 11 سال ہوگئے : فوٹو : ویب ڈیسک
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ جگن کاظم نے منفرد انداز میں شادی کی سالگرہ منا کر شوہر کو حیران کردیا۔
جگن کاظم نے اپنی شادی کی 11ویں سالگرہ کے موقع پر شوہر کو انوکھا سرپرائز دیا جس کی ویڈیو اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی۔
میزبان اپنی شادی کی 11ویں سالگرہ پر ڈولی میں بیٹھ کر اپنے گھر پہنچیں اور صرف یہی نہیں، اُنہوں نے ڈولی کے ساتھ بینڈ باجے کا بھی انتظام کیا، جب جگن کاظم نے نئی نویلی دلہن کی طرح اپنے گھر انٹری دی تو اُن کے شوہر فیصل نقوی حیران رہ گئے۔
اُنہوں نے ویڈیو میں کہا کہ میں نے اپنے شوہر سے کہہ دیا تھا کہ میں ہمیشہ شادی کی سالگرہ پر جو پاگل پن کرتی ہوں، وہ اس بار نہیں کروں گی، پھر آپ کو شرمندہ بھی نہیں ہونا پڑے گا۔
مزید پڑھیں: اب والدین خود اپنی اولاد کو طلاق کا مشورہ دیتے ہیں، جگن کاظم
جگن کاظم نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ سب جھوٹ بولا تھا کیونکہ شوہر کو خوش کرنے کے لیے اتنا جھوٹ تو بول ہی سکتے ہیں۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں شوہر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں نے دوبارہ وہی کردیا، میں گزشتہ 11 سال سے شادی کی سالگرہ پر آپ کو شرمندہ کرنے کے لیے انوکھے طریقے تلاش کررہی ہوں۔
آخر میں جگن کاظم نے اپنے شوہر فیصل نقوی کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔
واضح رہے کہ جگن کاظم کی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوگئی تھی، پہلی شادی سے اداکارہ کا ایک بیٹا بھی ہے، اُنہوں نے سال 2013 میں فیصل نقوی کے ساتھ دوسری شادی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔