- "نصر من اللَّه وفتح قريب" خامنہ ای کی ایکس پر پوسٹ
- تیونس: صدارتی امیدوار کو 12 سال قید کی سزا
- کراچی، گودام میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی
- آج رات مشرق وسطیٰ میں طاقتور فضائی حملہ کریں گے، اسرائیلی فوج
- حماس کی اسرائیل پر میزائل حملوں پر ایران کو مبارک باد
- دنیا کی سب سے موٹی زبان رکھنے والی خاتون
- بھارت اور اسرائیل پاک فوج کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ سے گریزاں ہیں، وزیر دفاع
- بیروت، غزہ اور تہران میں جشن، عوام اللہ اکبر کے نعرے لگاتے سڑکوں پر نکل آئے
- بابر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا
- حملے میں موساد کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا، ایرانی سرکاری میڈیا کا دعویٰ
- ایران کے بیلسٹک میزائلوں کی بڑی تعداد کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا ہے، اسرائیل
- ایرانی حملہ ختم ہوگیا، شہری شیلٹرز سے باہر آجائیں، اسرائیل
- حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے جواب میں اسرائیل کو نشانہ بنایا، پاسداران
- پی آئی اے نے تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا
- پیپلزپارٹی کا 18 اکتوبر کو حیدرآباد میں عوامی جلسہ کرنے کا اعلان
- کراچی، سولر پینل کے گودام میں کئی گھنٹوں سے لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا
- ایران کے خلاف اسرائیل کے دفاع میں مدد کیلئے تیار ہیں، امریکی صدر
- عدالت کا ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے پر تحقیقات کا حکم
- اسرائیل میں ایک اور بڑا حملہ، 6 افراد ہلاک، 9 زخمی
- پاکستان میں پولیو وائرس کے کیسز کی تعداد 26 ہوگئی
علی ظفر کی شردھا کپور اور پرینیتی چوپڑا کو تنگ کرنے کی ویڈیو وائرل
ممبئی: پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی اپنی گلوکاری و اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف گلوکار علی ظفر کی بالی ووڈ اداکاراؤں شردھا کپور اور پرینیتی چوپڑا کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر علی ظفر کی پُرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں گلوکار کے ہمراہ بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور شردھا کپور بھی موجود ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شردھا کپور اور رینیتی چوپڑا بھارتی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کی صلاحیتوں اور پُرکشش شخصیت کی تعریف کررہی ہوتی ہیں کہ اسی دوران علی ظفر اچانک کیمرے کے سامنے آجاتے ہیں۔
علی ظفر کی شرارت دیکھ کر شردھا کپور انٹرویو روک دیتی ہیں اور پھر علی ظفر کو دیکھنے کے بعد دوبارہ اپنی گفتگو شروع کردیتی ہیں۔
بالی ووڈ اداکاراؤں کے انٹرویو کے دوران، علی ظفر صحافی سے پوچھتے ہیں کہ آپ کیسے ہیں؟ کیا آپ خوش ہیں؟ میرا نام ناٹی علی (شرارتی علی) ہے۔
مذکورہ ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے گلوکار کے مداحوں نے کہا کہ لڑکے اسی طرح اپنی خاتون دوستوں کو تنگ کرتے ہیں جبکہ کچھ صارفین نے علی ظفر کے خلاف تبصرے کرتے ہوئے کہا جس طرح گلوکار ویڈیو میں شردھا کپور کے قریب آئے تو وہ دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ میشا شفیع نے اُن پر ہراسانی کا درست الزام لگایا تھا۔
واضح رہے کہ چند سال قبل گلوکارہ میشا شفیع نے می ٹو مہم کے تحت علی ظفر پر الزام لگایا تھا کہ علی ظفر نے انہیں ایک نہیں بلکہ کئی بار جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا ہے۔
علی ظفر نے میشا شفیع کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کے جواب میں ان پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ میشا شفیع نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے مجھ پر جنسی ہراسانی کے بے بنیاد الزامات عائد کیے جس کے نتیجے میں میری امیج داغدار ہوئی اور اہلخانہ کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔