- تپ دق کی تشخیص اور علاج
- ہیٹ اسٹروک کی علامات اور احتیاطی تدابیر
- زندگی، سو سالہ انسانوں کی نظر میں
- لیاری یونیورسٹی میں اکیڈمک بدحالی کے بعد مالی بے قاعدگیوں کے معاملات بھی سامنے آنے لگے
- خیبرپختونخوا حکومت کا ہزارہ ڈویژن کیلیے علیحدہ سیکریٹریٹ قائم کرنے کا فیصلہ
- وزیر اعلیٰ سندھ اور عذرا پیچوہو کی نیویارک اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے ساتھ ملاقات
- خواتین کے حقوق پر طالبان کے مؤقف کی وجہ سے افغانستان سے سیریز نہیں ہوگی، آسٹریلیا
- باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
- آئیڈیازعالمی امن، استحکام اور خوشحالی کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے، وزیر اعلیٰ سندھ
- کراچی؛ آن لائن آم کا کاروبار کرنے والے شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
- چار من سے زائد مردہ مرغیاں سپلائی کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار
- کراچی میں انسانی دھڑ برآمد ہونے کا معمہ حل، میاں بیوی گرفتار، قتل کا اعتراف
- جاپان کی اعلیٰ عدالت نے جبری نس بندی قانون کو غیرآئینی قرار دے دیا
- پرائمری اساتذہ کا مستقلی کیلیے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ
- کراچی؛ تیزرفتار ڈمپر نے ٹیکسی کو روند ڈالا، ڈرائیور اور خاتون جاں بحق
- پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائلز کا کامیاب تجربہ
- کراچی میں باپ نے گھر والوں پر چھری اٹھانے پر 25 سالہ بیٹے کو قتل کردیا
- ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ، پاکستان ٹیم کا کیمپ ہفتے سےشروع ہوگا
- ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستان ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا
- آوران میں تین بہنوں سمیت 5 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
حمزہ خان نے انڈر 19 جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
![حمزہ خان (فوٹو: فائل)](https://c.express.pk/2024/06/2659319-hamzakhan-1719675945-390-640x480.png)
حمزہ خان (فوٹو: فائل)
کراچی: پاکستان کے حمزہ خان نے 31 ویں ایشین جونیئراسکواش چیمپئن شپ کا بوائز انڈر 19 ٹائٹل جیت لیا جبکہ سہیل عدنان بوائز انڈر 13 چیمپئین بن گئے۔
ایونٹ کے دوران پاکستان نے 2 گولڈ، 2 سلور اور 4 برانز میڈل جیت لیے، ملائشیا نے 3، بھارت نے 2 اورہانگ کانگ نے ایک ایونٹ اپنے نام کرلیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کواسلام آباد کے مصحف ضیا شہید انٹرنیشنل اسکواش کمپلیکس پر منعقدہ چیمپئین شپ کے فائنلز کھیلے گئے، گزشتہ برس عالمی جونیئر چیمپئین بننے کا اعزازپانے والے 18 سالہ حمزہ خان نے سیڈ 3 ملائیشا کے یرتھ ڈینئل کو 0-3 سے مات دے کربوائزانڈر19 ایونٹ جیت لیا۔
بوائزانڈر17 کےٹاپ سیڈ عبداللہ نواز سخت مقابلے کے بعد ملائشیا کے نکہلی ویسوارسے3-2 سے شکست کھا گئے۔ بوائزانڈر 15 میں بھارت کے شیوان اگروال نے ملائشیا ہی کے محمد رزاق کو1-3 سے زیرکرلیا۔ بوائز انڈر13 میں سیڈ 4 سہیل عدنان نے ہم وطن سیڈ حزیفہ شاہد کو سخت مقابلے کے بعد 1-3 سے شکست دی۔
گرلزایونٹس میں انڈر 19 میں ٹاپ سیڈ ملائشیا کی تھانوسا ادھرائن نے ہم وطن اکاری میڈوروکا، انڈر17 میں ٹاپ سیڈ ہانگ کانگ کی اینا کونگ نے ہم وطن سیڈ3 ٹانگ ہیلن،انڈر15 میں ٹاپ سیڈ ملائیشیا کی ہرلین ٹان نے ہانگ کانگ کی سیڈ ٹو پائی ین چولی اورانڈر13 میں سیڈ 2 بھارت کی آدھیا بھاٹیہ نے ہم وطن سیڈ 4 گوشیکا کوہرادیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔