- کراچی میں اوور لوڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن
- تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں ہر صورت جلسہ کرنے کا فیصلہ
- پیٹرولیم ڈیلرز کی ایک روزہ ہڑتال کے بعد حکومت نے ایڈوانس ٹیکس ختم کردیا
- اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں 149 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی
- مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 1.28 فیصد، سالانہ بنیاد پر 23.59 فیصد اضافہ
- برطانیہ الیکشن، پانچ فلسطین کے حامی امیدوار بھی کامیاب
- بجلی مزید مہنگی، فی یونٹ 3 روپے 32 پیسے اضافہ
- پاک امریکا تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہیں، ڈونلڈ بلوم
- محرم میں انٹرنیٹ کی بندش؛ ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، وزارت داخلہ
- محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی والدہ انتقال کر گئیں
- بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ مئی تک 2655 ارب روپے رہا، کابینہ کمیٹی برائے توانائی
- خلائی مخلوق سے رابطہ، مریخ پر جنگ، مستقبل کے حوالے سے بابا وانگا کی پیش گوئیاں
- نیول انجنیئرنگ کالج کے طلبا نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹریکل کار تیار کرلی
- پرویز خٹک نے عمران خان کیخلاف گواہی دی تو صوبے میں رہنے نہیں دیں گے، گنڈا پور
- میٹا کے زیر اہتمام ذمہ دارانہ مواد کی تخلیق کیلئے کراچی میں ایونٹ کاانعقاد
- اسلام آباد: سیکیورٹی خدشات کے باعث تحریک انصاف کے جلسے کی اجازت منسوخ
- 'عزم استحکام' پر تنقید پرتشویش، ڈیجیٹل دہشت گردی ریاستی اداروں کے خلاف سازش ہے، کورکمانڈرز کانفرنس
- نقیب اللہ قتل کیس کے گواہ ملزمان سے خوفزدہ، عدالت میں پیش نہیں ہوئے
- کراچی کے دو ٹاؤنز کے افسران کرپشن کے الزام میں تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آگئے
'ہم جنس پرستوں' کے دن پر علی سیٹھی کی پوسٹ نے تہلکہ مچا دیا
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی سیٹھی نے ‘ہم جنس پرستوں’ کے دن پر اپنے بچپن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو غصہ دلا دیا۔
علی سیٹھی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی جس میں اُنہیں اپنی سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے لیکن گلوکار کی پوسٹ کے کیپشن نے ہر ایک کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔
گلوکار نے کیپشن میں چھوٹے علی (اپنے بچپن) سے مخاطب ہوتے کہا کہ ہیلو چھوٹے! مجھے معلوم ہے کہ کبھی کبھی یہ بہت مشکل ہوتا ہے، جب لوگ آپ کو یہ کہتے ہیں کہ آپ جو ہو، وہ آپ نہ بنو۔
اُنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ لیکن وہی چیز جو آپ کو سب سے مختلف بناتی ہے، وہ زبردست خوبصورتی اور طاقت کا ذریعہ بن جاتی ہے، محبت آپ کی منتظر ہے۔
علی سیٹھی نے اس کیپشن کے ساتھ ہیش ٹیگ میں ’ہیپی پرائڈ‘ (Happy Pride) بھی لکھا۔
دراصل! ماہِ جون کے اختتام پر دنیا بھر میں ہم جنس پرستوں کا دن منایا جاتا ہے اور علی سیٹھی نے بھی یہ پوسٹ ماہِ جون کے اختتام پر شیئر کی، گلوکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اسی دن کی مناسبت سے ہیش ٹیگ ’ہیپی پرائڈ‘ کا بھی استعمال کیا۔
علی سیٹھی کی پوسٹ کے کیپشن نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا، گلوکار کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین نے پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: علی سیٹھی نے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
صارفین نے کہا کہ علی سیٹھی اپنے مذہب کے خلاف جاتے ہوئے ہم جنس پرستی کو فروغ دے رہے ہیں، صارفین نے گلوکار کی شناخت کو لیکر بھی شُبہ ظاہر کیا۔
پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ! علی سیٹھی کو ہدایت دے اور اُنہیں سیدھے راستے پر چلنے والا مسلمان بنائے۔
صرف یہی نہیں کچھ صارفین نے تو یہ بھی کہا کہ اس پوسٹ کے بعد ایسا لگ رہا ہے کہ علی سیٹھی کی اپنے دوست سلمان طور کے ساتھ شادی کی خبریں سچی تھیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال یہ خبر سامنے آئی تھی کہ علی سیٹھی نے امریکا میں اپنے دوست سلمان طور کے ساتھ شادی کرلی ہے لیکن بعدازاں، گلوکار نے شادی کی خبروں کی تردید کردی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔