- کراچی میں اوور لوڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن
- تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں ہر صورت جلسہ کرنے کا فیصلہ
- پیٹرولیم ڈیلرز کی ایک روزہ ہڑتال کے بعد حکومت نے ایڈوانس ٹیکس ختم کردیا
- اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں 149 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی
- مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 1.28 فیصد، سالانہ بنیاد پر 23.59 فیصد اضافہ
- برطانیہ الیکشن، پانچ فلسطین کے حامی امیدوار بھی کامیاب
- بجلی مزید مہنگی، فی یونٹ 3 روپے 32 پیسے اضافہ
- پاک امریکا تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہیں، ڈونلڈ بلوم
- محرم میں انٹرنیٹ کی بندش؛ ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، وزارت داخلہ
- محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی والدہ انتقال کر گئیں
- بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ مئی تک 2655 ارب روپے رہا، کابینہ کمیٹی برائے توانائی
- خلائی مخلوق سے رابطہ، مریخ پر جنگ، مستقبل کے حوالے سے بابا وانگا کی پیش گوئیاں
- نیول انجنیئرنگ کالج کے طلبا نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹریکل کار تیار کرلی
- پرویز خٹک نے عمران خان کیخلاف گواہی دی تو صوبے میں رہنے نہیں دیں گے، گنڈا پور
- میٹا کے زیر اہتمام ذمہ دارانہ مواد کی تخلیق کیلئے کراچی میں ایونٹ کاانعقاد
- اسلام آباد: سیکیورٹی خدشات کے باعث تحریک انصاف کے جلسے کی اجازت منسوخ
- 'عزم استحکام' پر تنقید پرتشویش، ڈیجیٹل دہشت گردی ریاستی اداروں کے خلاف سازش ہے، کورکمانڈرز کانفرنس
- نقیب اللہ قتل کیس کے گواہ ملزمان سے خوفزدہ، عدالت میں پیش نہیں ہوئے
- کراچی کے دو ٹاؤنز کے افسران کرپشن کے الزام میں تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آگئے
منور فاروقی نے بالآخر دوسری اہلیہ کیساتھ تصویر جاری کردی
دبئی: بھارت کے معروف ریئلیٹی شو بگ باس سیزن 17 کے فاتح اور اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے سوشل میڈیا پر دوسری اہلیہ کی تصویر شیئر کردی۔
ان دنوں منور فاروقی دبئی میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی دوسری اہلیہ مہہ زبین کوٹ والا کے ہمراہ معیاری وقت گزار رہے ہیں جس کا انداز اُن کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے لگایا جاسکتا ہے۔
کامیڈین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں اُنہوں نے دبئی کے سیاحتی مقام، اپنا کامیڈی شو اور صبح کی کافی کی جھلک بھی دکھائی۔
اسی پوسٹ کے آخر میں منور فاروقی نے اپنی دوسری اہلیہ کی تصویر بھی شامل کی، مذکورہ تصویر پیچھے سے لی گئی ہے جس کی وجہ سے اس جوڑے کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔
تصویر میں منور فاروقی اور مہہ زبین دبئی کی اونچی عمارتوں کو دیکھتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ گفتگو میں مصروف ہیں۔
یہ پہلا موقع ہے کہ جب منور فاروقی نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر دوسری اہلیہ کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کی ہے۔
واضح رہے کہ منور فاروقی نے مئی میں میک اپ آرٹسٹ مہہ زبین کوٹ والا سے دوسری شادی کی تھی لیکن اُنہوں نے اپنی دوسری شادی کی خبر کو خفیہ رکھا تھا۔
مزید پڑھیں: بھارتی کامیڈین منور فاروقی کی دوسری شادی کی تصدیق
یاد رہے کہ منور فاروقی نے سال 2017 میں پہلی شادی کی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے لیکن 2020 میں کامیڈین اور اُن کی پہلی اہلیہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔