- کراچی میں اوور لوڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن
- تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں ہر صورت جلسہ کرنے کا فیصلہ
- پیٹرولیم ڈیلرز کی ایک روزہ ہڑتال کے بعد حکومت نے ایڈوانس ٹیکس ختم کردیا
- اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں 149 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی
- مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 1.28 فیصد، سالانہ بنیاد پر 23.59 فیصد اضافہ
- برطانیہ الیکشن، پانچ فلسطین کے حامی امیدوار بھی کامیاب
- بجلی مزید مہنگی، فی یونٹ 3 روپے 32 پیسے اضافہ
- پاک امریکا تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہیں، ڈونلڈ بلوم
- محرم میں انٹرنیٹ کی بندش؛ ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، وزارت داخلہ
- محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی والدہ انتقال کر گئیں
- بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ مئی تک 2655 ارب روپے رہا، کابینہ کمیٹی برائے توانائی
- خلائی مخلوق سے رابطہ، مریخ پر جنگ، مستقبل کے حوالے سے بابا وانگا کی پیش گوئیاں
- نیول انجنیئرنگ کالج کے طلبا نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹریکل کار تیار کرلی
- پرویز خٹک نے عمران خان کیخلاف گواہی دی تو صوبے میں رہنے نہیں دیں گے، گنڈا پور
- میٹا کے زیر اہتمام ذمہ دارانہ مواد کی تخلیق کیلئے کراچی میں ایونٹ کاانعقاد
- اسلام آباد: سیکیورٹی خدشات کے باعث تحریک انصاف کے جلسے کی اجازت منسوخ
- 'عزم استحکام' پر تنقید پرتشویش، ڈیجیٹل دہشت گردی ریاستی اداروں کے خلاف سازش ہے، کورکمانڈرز کانفرنس
- نقیب اللہ قتل کیس کے گواہ ملزمان سے خوفزدہ، عدالت میں پیش نہیں ہوئے
- کراچی کے دو ٹاؤنز کے افسران کرپشن کے الزام میں تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آگئے
فواد خان اور صنم سعید کی انڈین ویب سیریز 'برزخ' کا تجسس سے بھرپور ٹریلر جاری
کراچی: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید کی بھارتی ویب سیریز ‘برزخ’ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ویب سیریز ‘برزخ’ کو پاکستانی ہدایتکار عاصم عباس نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اسے بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو نے پروڈیوس کیا ہے۔
اس سیریز میں ایک 76 سالہ شخص کی کہانی کو دکھایا گیا ہے جو اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کو یہ بات بتا کر حیران کر دیتا ہے کہ وہ اپنی پہلی سچی محبت کے بھوت سے شادی کر رہا ہے۔
بوڑھے شخص کے حیرت انگیز اعلان سے جذباتی انکشافات اور تصادم کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، جس سے خاندان مسرت اور غم کے درمیان پھنس جاتا ہے۔
ویب سیریز ‘برزخ’ کی عکس بندی شہر قائد اور پاکستان کے مقبول سیاحتی مقام ہنزہ میں کی گئی ہے، اس کے علاوہ سیریز کی کاسٹ پاکستانی اداکاروں پر مبنی ہے۔
کاسٹ میں فواد خان، صنم سعید، فائزہ گیلانی، ایمان سلیمان، خوشحال خان، انیقا ذوالفقار علی، سلمان شاہد اور فرانکو گوئسٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : فواد خان اور صنم سعید کی ویب سیریز ’برزخ‘ عالمی فیسٹیول کے لیے منتخب
سیریز کی شوٹنگ مارچ 2022 میں مکمل ہوگئی تھی اور فروری 2023 میں اس ویب سیریز کو فرانسیسی فلمی میلے میں بھی پیش کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : فواد خان اور صنم سعید کی انڈین ویب سیریز ’برزخ‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
یہ سیریز رواں سال 19 جولائی کو ریلیز کی جائے گی، اسے بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو اور زندگی چینل پر نشر کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔