- امریکا کے آسمان پر دُمدار شے کو لوگ شہابی پتھر سمجھ بیٹھے، حقیقت کچھ اور
- الٹرا پروسیسز غذائیں جلد اموات کا سبب بن سکتی ہیں، تحقیق
- اسٹار فش سے متاثر ہوکر سائنسدانوں نے لچکدار روبوٹ ماڈل تیار کرلیا
- کراچی میں اوور لوڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن
- تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں ہر صورت جلسہ کرنے کا فیصلہ
- پیٹرولیم ڈیلرز کی ایک روزہ ہڑتال کے بعد حکومت نے ایڈوانس ٹیکس ختم کردیا
- اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں 149 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی
- مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 1.28 فیصد، سالانہ بنیاد پر 23.59 فیصد اضافہ
- برطانیہ الیکشن، پانچ فلسطین کے حامی امیدوار بھی کامیاب
- بجلی مزید مہنگی، فی یونٹ 3 روپے 32 پیسے اضافہ
- پاک امریکا تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہیں، ڈونلڈ بلوم
- محرم میں انٹرنیٹ کی بندش؛ ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، وزارت داخلہ
- محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی والدہ انتقال کر گئیں
- بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ مئی تک 2655 ارب روپے رہا، کابینہ کمیٹی برائے توانائی
- خلائی مخلوق سے رابطہ، مریخ پر جنگ، مستقبل کے حوالے سے بابا وانگا کی پیش گوئیاں
- نیول انجنیئرنگ کالج کے طلبا نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹریکل کار تیار کرلی
- پرویز خٹک نے عمران خان کیخلاف گواہی دی تو صوبے میں رہنے نہیں دیں گے، گنڈا پور
- میٹا کے زیر اہتمام ذمہ دارانہ مواد کی تخلیق کیلئے کراچی میں ایونٹ کاانعقاد
- اسلام آباد: سیکیورٹی خدشات کے باعث تحریک انصاف کے جلسے کی اجازت منسوخ
ایک اتفاقی ای میل نے اداکاری کے میدان میں پہنچا دیا، نرگس فخری کا انکشاف
نیویارک: بالی وڈ اداکارہ اور امریکی ماڈل نرگس فخری نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اتفاقی ای میل نے انہیں اداکاری کے میدان میں پہنچا دیا اور پھر ان کی کامیابیوں کا سفر شروع ہوگیا۔
بھارتی اداکارہ نے 2011 میں امتیاز علی کی فلم ’راک اسٹار‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا جس میں وہ رنبیر کپور کے مدمقابل تھیں اور فلم نے انہیں راتوں رات سپر اسٹار بنادیا۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ اداکارہ بننے کیلئے انہوں نے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی تھی اور خوش قسمتی سے انہیں موقع ملا اور کامیابیاں مل گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : نرگس فخری کے والد پاکستانی نکلے
نرگس فخری کا کہنا تھا کہ ’راک اسٹار‘ کا کردار ان کے کیریئر کا سب سے چیلنجنگ کردار ہے اور انہیں اس میں بہت زیادہ محنت کرنی پڑی۔
ان کا کہنا تھا کہ انہون نے اپنے کیریئر میں بہت ساری کامیابیاں سمیٹی ہیں اور اس میں ان کی محنت سے زیادہ خوش قسمتی کا عمل دخل تھا اور انہیں بہترین مواقع ملے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈیٹنگ کے متعلق لوگوں کے سوالات تنگ کرتے ہیں، نرگس فخری
واضح رہے کہ اداکارہ نے 2013 میں فلم ’مدراس کیفے‘، 2014 میں فلم ’میں تیرا ہوں‘ اور 2016 میں فلم ’ہاؤس فل تھری‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔