- کراچی میں اوور لوڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن
- تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں ہر صورت جلسہ کرنے کا فیصلہ
- پیٹرولیم ڈیلرز کی ایک روزہ ہڑتال کے بعد حکومت نے ایڈوانس ٹیکس ختم کردیا
- اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں 149 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی
- مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 1.28 فیصد، سالانہ بنیاد پر 23.59 فیصد اضافہ
- برطانیہ الیکشن، پانچ فلسطین کے حامی امیدوار بھی کامیاب
- بجلی مزید مہنگی، فی یونٹ 3 روپے 32 پیسے اضافہ
- پاک امریکا تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہیں، ڈونلڈ بلوم
- محرم میں انٹرنیٹ کی بندش؛ ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، وزارت داخلہ
- محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی والدہ انتقال کر گئیں
- بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ مئی تک 2655 ارب روپے رہا، کابینہ کمیٹی برائے توانائی
- خلائی مخلوق سے رابطہ، مریخ پر جنگ، مستقبل کے حوالے سے بابا وانگا کی پیش گوئیاں
- نیول انجنیئرنگ کالج کے طلبا نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹریکل کار تیار کرلی
- پرویز خٹک نے عمران خان کیخلاف گواہی دی تو صوبے میں رہنے نہیں دیں گے، گنڈا پور
- میٹا کے زیر اہتمام ذمہ دارانہ مواد کی تخلیق کیلئے کراچی میں ایونٹ کاانعقاد
- اسلام آباد: سیکیورٹی خدشات کے باعث تحریک انصاف کے جلسے کی اجازت منسوخ
- 'عزم استحکام' پر تنقید پرتشویش، ڈیجیٹل دہشت گردی ریاستی اداروں کے خلاف سازش ہے، کورکمانڈرز کانفرنس
- نقیب اللہ قتل کیس کے گواہ ملزمان سے خوفزدہ، عدالت میں پیش نہیں ہوئے
- کراچی کے دو ٹاؤنز کے افسران کرپشن کے الزام میں تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آگئے
نصرت فتح علی خان کو بدنام کرنے پر چاہت فتح علی خان کو قانونی نوٹس جاری
لندن: سوشل میڈیا اسٹار چاہت فتح علی خان کو استاد نصرت فتح علی خان کو بدنام کرنے پر 18 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس جاری کردیا گیا۔
قانونی نوٹس قیصر منیر خان کی جانب سے میاں محمد عمیر نیاز نے چاہت فتح علی خان کی برطانیہ رہائش گاہ پر بھیجا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر چاہت فتح علی خان 15 دن کے اندر جواب دینے میں ناکام رہے تو عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا جائے گا۔
لیگل نوٹس میں چاہت فتح علی خان پر نصرت فتح علی خان کا نام بدنام کرنے اور فیصل آباد کے عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے ساتھ ساتھ کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چاہت فتح علی خان نے عید کے موقع اپنا نیا گانا ’بدو بدی2‘ ریلیز کردیا
لیگل نوٹس کے مطابق چاہت فتح علی خان نے خود کو نصرت فتح علی خان کا رشتہ دار ہونے کا جھوٹا دعویٰ کیا اور ان کی گلوکاری نے نصرت فتح علی خان کی وراثت کو نقصان پہنچایا ہے۔
نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ چاہت علی خان کی گائیکی نے فیصل آباد کے لوگوں کو ناراض کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : “چاہت فتح علی خان کیوجہ سے ہمارے گلوکاروں کی تذلیل ہورہی ہے”
قانونی نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ چاہت فتح علی خان سوشل میڈیا پر معافی مانگیں اور اگر وہ 15 دن کے اندر جواب دینے یا معافی مانگنے میں ناکام رہے تو قانونی کارروائی اور 18 کروڑ روپے کے ہتک عزت کے مقدمے کی پیروی کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔