- کراچی میں اوور لوڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن
- تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں ہر صورت جلسہ کرنے کا فیصلہ
- پیٹرولیم ڈیلرز کی ایک روزہ ہڑتال کے بعد حکومت نے ایڈوانس ٹیکس ختم کردیا
- اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں 149 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی
- مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 1.28 فیصد، سالانہ بنیاد پر 23.59 فیصد اضافہ
- برطانیہ الیکشن، پانچ فلسطین کے حامی امیدوار بھی کامیاب
- بجلی مزید مہنگی، فی یونٹ 3 روپے 32 پیسے اضافہ
- پاک امریکا تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہیں، ڈونلڈ بلوم
- محرم میں انٹرنیٹ کی بندش؛ ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، وزارت داخلہ
- محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی والدہ انتقال کر گئیں
- بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ مئی تک 2655 ارب روپے رہا، کابینہ کمیٹی برائے توانائی
- خلائی مخلوق سے رابطہ، مریخ پر جنگ، مستقبل کے حوالے سے بابا وانگا کی پیش گوئیاں
- نیول انجنیئرنگ کالج کے طلبا نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹریکل کار تیار کرلی
- پرویز خٹک نے عمران خان کیخلاف گواہی دی تو صوبے میں رہنے نہیں دیں گے، گنڈا پور
- میٹا کے زیر اہتمام ذمہ دارانہ مواد کی تخلیق کیلئے کراچی میں ایونٹ کاانعقاد
- اسلام آباد: سیکیورٹی خدشات کے باعث تحریک انصاف کے جلسے کی اجازت منسوخ
- 'عزم استحکام' پر تنقید پرتشویش، ڈیجیٹل دہشت گردی ریاستی اداروں کے خلاف سازش ہے، کورکمانڈرز کانفرنس
- نقیب اللہ قتل کیس کے گواہ ملزمان سے خوفزدہ، عدالت میں پیش نہیں ہوئے
- کراچی کے دو ٹاؤنز کے افسران کرپشن کے الزام میں تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آگئے
حکومت کا بجلی چوری روکنے اوروصولیوں کیلیے عملے کو انعامات دینے کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی چوری روکنے اور وصولیوں کیلیے اربوں روپے مراعات دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاور ڈویژن نے بجلی چوری روکنے اور وصولیوں کیلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور ضلعی انتظامیہ کیلیے پرکشش پیکج تیار کرلیا، جس کی سمری کابینہ کمیٹی برائے توانائی کو ارسال کردی گئی ہے اور کل سمری کی منظوری متوقع ہے۔
سمری کے مطابق 2 سے 3 سال کے نجی ڈیفالٹر سے وصولی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور ضلعی انتظامیہ کو 5 فیصد انعام ملے گا، جبکہ 3 سال سے زائد کے نجی ڈیفالٹر سے وصولی پر 7 فیصد انعام ملے گا۔
اسی طرح 2سے3 سال کے نجی منقطع نادہندہ سے وصولی پر 5 فیصد جبکہ 3 سال سے زائد کے نجی منقطع نادہندہ سے وصولی پر 7 فیصد انعام ملے گا۔ سمری کے مطابق بجلی چوری کا سراغ لگانے والوں کو وصولی کا 10 فیصد انعام ملے گا۔
پیکیج کے تحت بجلی چوری روکنے میں ناکام تقسیم کار کمپنیوں کے افسران اور عملے کو بھی کروڑوں روپے ملیں گے۔
واضح رہے کہ تقسیم کار کمپنیوں نے نادہندہ صارفین سے 1700 ارب روپے وصول کرنے ہیں جبکہ افسران اور ضلعی انتظامیہ کے عملے میں انعامی رقم ڈپٹی کمشنر کے ذریعے بذریعہ چیک تقسیم کی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔