- کراچی میں اوور لوڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن
- تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں ہر صورت جلسہ کرنے کا فیصلہ
- پیٹرولیم ڈیلرز کی ایک روزہ ہڑتال کے بعد حکومت نے ایڈوانس ٹیکس ختم کردیا
- اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں 149 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی
- مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 1.28 فیصد، سالانہ بنیاد پر 23.59 فیصد اضافہ
- برطانیہ الیکشن، پانچ فلسطین کے حامی امیدوار بھی کامیاب
- بجلی مزید مہنگی، فی یونٹ 3 روپے 32 پیسے اضافہ
- پاک امریکا تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہیں، ڈونلڈ بلوم
- محرم میں انٹرنیٹ کی بندش؛ ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، وزارت داخلہ
- محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی والدہ انتقال کر گئیں
- بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ مئی تک 2655 ارب روپے رہا، کابینہ کمیٹی برائے توانائی
- خلائی مخلوق سے رابطہ، مریخ پر جنگ، مستقبل کے حوالے سے بابا وانگا کی پیش گوئیاں
- نیول انجنیئرنگ کالج کے طلبا نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹریکل کار تیار کرلی
- پرویز خٹک نے عمران خان کیخلاف گواہی دی تو صوبے میں رہنے نہیں دیں گے، گنڈا پور
- میٹا کے زیر اہتمام ذمہ دارانہ مواد کی تخلیق کیلئے کراچی میں ایونٹ کاانعقاد
- اسلام آباد: سیکیورٹی خدشات کے باعث تحریک انصاف کے جلسے کی اجازت منسوخ
- 'عزم استحکام' پر تنقید پرتشویش، ڈیجیٹل دہشت گردی ریاستی اداروں کے خلاف سازش ہے، کورکمانڈرز کانفرنس
- نقیب اللہ قتل کیس کے گواہ ملزمان سے خوفزدہ، عدالت میں پیش نہیں ہوئے
- کراچی کے دو ٹاؤنز کے افسران کرپشن کے الزام میں تحقیقاتی اداروں کے ریڈار پر آگئے
فرانس الیکشن؛ اپوزیشن کا ’لینڈ سلائیڈ وکٹری‘ کا دعویٰ
پیرس: فرانس میں ہونے والے عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی اپوزیشن رہنما میرین لی پین نے ایمانوئل میکرون کی جماعت کا مکمل طور پر صفایا ہونے کا دعویٰ کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی انتخابات کے پہلے مرحلے میں قوم پرست رہنما کی پارٹی کو تقریباً 34 فیصد، بائیں بازو کے نئے پاپولر فرنٹ کو 29 فیصد اور صدر ایمانوئل میکرون کے انتخابی اتحاد کو صرف 20 فیصد ووٹ ملے۔
یورپی انتخابات میں بری طرح شکست کے بعد صدر ایمانوئل میکرون کا کا قبل از وقت الیکشن کرانے کا جوا حیرت انگیز طور پر بیک فائر ہوا ہے۔
ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں تقریباً چار دہائیوں میں پارلیمانی ووٹنگ کے لیے سب سے بڑا ٹرن آؤٹ دیکھا گیا، جسے صدر ایمانوئل میکرون کی قیادت پر ریفرنڈم سمجھا جاتا تھا۔
تاہم حتمی نتائج الیکشن کے اگلے اتوار کے رن آف ووٹ مرحلے کے بعد واضح ہوں گے۔
خیال رہے کہ ایمانوئل میکرون کے قبل از وقت انتخاب کے اعلان نے ان کے حلیفوں کو بھی حیران کردیا تھا تاہم صدر کا کہنا تھا کہ انتخابات کوئی بھی جیتے وہ اپنے عہدے کی معیاد پوری کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔