- وزن کم کرنے والی ادویات کینسر کیخلاف بھی مزاحم
- برڈ فلو ویکسین کیلئے امریکی حکومت کا ماڈرنا کو 176 ملین ڈالر دینے کا اعلان
- خلائی ملبے سے بچانے کیلئے چینی خلائی اسٹیشن پر حفاظتی آلات نصب
- امریکا کے آسمان پر دُمدار شے کو لوگ شہابی پتھر سمجھ بیٹھے، حقیقت کچھ اور
- الٹرا پروسیسز غذائیں جلد اموات کا سبب بن سکتی ہیں، تحقیق
- اسٹار فش سے متاثر ہوکر سائنسدانوں نے لچکدار روبوٹ ماڈل تیار کرلیا
- کراچی میں اوور لوڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن
- تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں ہر صورت جلسہ کرنے کا فیصلہ
- پیٹرولیم ڈیلرز کی ایک روزہ ہڑتال کے بعد حکومت نے ایڈوانس ٹیکس ختم کردیا
- اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں 149 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی
- مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 1.28 فیصد، سالانہ بنیاد پر 23.59 فیصد اضافہ
- برطانیہ الیکشن، پانچ فلسطین کے حامی امیدوار بھی کامیاب
- بجلی مزید مہنگی، فی یونٹ 3 روپے 32 پیسے اضافہ
- پاک امریکا تعلقات بہتری کی طرف گامزن ہیں، ڈونلڈ بلوم
- محرم میں انٹرنیٹ کی بندش؛ ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، وزارت داخلہ
- محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی والدہ انتقال کر گئیں
- بجلی کے شعبے کا گردشی قرضہ مئی تک 2655 ارب روپے رہا، کابینہ کمیٹی برائے توانائی
- خلائی مخلوق سے رابطہ، مریخ پر جنگ، مستقبل کے حوالے سے بابا وانگا کی پیش گوئیاں
- نیول انجنیئرنگ کالج کے طلبا نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹریکل کار تیار کرلی
بھارت؛ مودی سرکار میں مسلمانوں کے لیے عرصۂ حیات تنگ
![بھارت کے دارالحکومت دہلی میں مساجد کو غیر قانونی تجاوزات کا نام دے کر گرانے کا سلسلہ شروع ہو گیا, فوٹو : فائل](https://c.express.pk/2024/07/2660428-modi-1719846085-757-640x480.jpg)
بھارت کے دارالحکومت دہلی میں مساجد کو غیر قانونی تجاوزات کا نام دے کر گرانے کا سلسلہ شروع ہو گیا, فوٹو : فائل
نئی دہلی: مسلمان ہمیشہ سے ہی بھارت میں غیر محفوظ رہے مگر پچھلی ایک دہائی سے مسلمانوں کے خلاف کاروائیوں میں سنگین حد تک اضافہ ہوا ہے۔
مودی نے ہمیشہ مسلمانوں کو اپنی انتہا پسندی کا نشانہ بنایا اور اسی کو بنیاد بناتے ہوئے نام نہاد سیاست کو چمکایا۔
مودی پہلے بھی دو بار مسلمان مخالف پروپیگنڈا کو بیساکھی بناتے ہوئے اقتدار پر قابض رہ چکا ہے۔
تیسری بار اقتدار میں آنے کے بعد مسلمانوں سے منسلک جائیدادیں، کاروبار اور عبادت گاہیں مودی کے نشانے پر ہیں۔
مودی سرکار نے بھارت میں حالیہ انتخابات سے قبل رواں سال جنوری میں رام مندر کا افتتاح کرتے ہوئے لاکھوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کیا۔
صرف رام مندر ہی نہیں بلکہ اس کے بعد بھارت کی دیگر مساجد بھی مودی کے عتاب کی زد میں آگئیں۔
مسلمانوں کے خلاف روایتی بغض کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی انتظامیہ نے غیر قانونی تجاوزات کی آڑ میں مسلمانوں کے گھروں، دکانوں اور مساجد کو مسمار کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔
حال ہی میں بھارت کے دارالحکومت دہلی میں مساجد کو غیر قانونی تجاوزات کا نام دے کر گرانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
دہلی میں مساجد کو گرانے کے حالیہ واقعات سے بھارتی مسلمانوں میں غم و غصے اور تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
بھارتی مسلمانوں کی بڑی تعداد نے مودی سرکار کے اس مجرمانہ اقدام کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کیے۔
بھارت کے مختلف شہروں میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے احتجاج کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔