- چوہدری پرویز الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج
- پاکستانی ٹیم ہوم کنڈیشنز پر 'جیتنے کا فارمولہ' بھول چکی ہے
- بل گیٹس 33 سال بعد دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر
- محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے
- کوئٹہ؛ ڈپٹی کمشنر شیرانی کے قافلے پر فائرنگ
- سندھ میں پریمیم نمبر پلیٹس کیلیے پاکستان کی پہلی آن لائن نیلامی کا آغاز
- بنگلادیش نے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب سمیت 4 ممالک سے ہائی کمشنر بلالیے
- سرگودھا میں کالج کی 4طالبات کو اغوا کر لیا گیا
- سکیورٹی خدشات؛ جنوبی وزیرستان اور ٹانک کی تمام عدالتیں ڈی آئی خان منتقلی کا حکم
- آرٹیکل 63 اے کیس میں اہم پیش رفت؛ پی ٹی آئی نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا
- "بورڈ کی طرف سے کپتانی کی کوئی پیشکش نہیں ہوئی"
- پرویز الٰہی و دیگر کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیے گئے
- جعلی حکومت نے سپریم کورٹ کے خلاف جنگ چھیڑ دی، یاسمین راشد
- توشہ خانہ ٹو کیس؛ بشریٰ بی بی کی ضمانت بعد از گرفتاری کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست
- اسلام آباد کی تینوں وکلا تنظیموں کا آئینی ترامیم کیخلاف مزاحمت کا اعلان
- گینگ ریپ کا ملزم پولیس کو چکما دیکر فرار
- راولپنڈی میں پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑدھکڑ جاری، مزید 170ملزمان گرفتار
- زمین کا قبضہ نہ دینے پر ڈی جی اور کلکٹر پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو گرفتار کرنے کا حکم
- اسرائیل کی اشتعال انگیزی روکنے کیلیے حملے ضروری تھے، ایران
- چیف جسٹس کسی جج کو بینچ میں بیٹھنے پر مجبور نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ
چوری شدہ مینڈیٹ واپس ملنے تک کسی سے بات نہیں ہوگی، قیصرہ الہیٰ
گجرات: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی نے کہا ہے کہ گجرات کے عوام کو چوری شدہ مینڈیٹ واپس ملنے تک کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی۔
گجرات میں پرویز الہی کی اہلیہ اور معروف سیاست دان قیصرہ الہی نے کہا کہ گجرات کے عوام جانتے ہیں کہ انہوں نے ووٹ کس کو دیا اور مینڈیٹ چوری کس نے کیا، عوام نے جو مینڈیٹ ہمیں دیا وہ ان مینڈیٹ چوروں سے واپس لے کر رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گجرات کے عوام کے چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی تک کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی، وام نے ہمیں جس محبت سے نوازا ہے ہم ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ گجرات کے ساتھ ہم نے جو وعدے کیے وہ انشاء اللہ پورے ہوں گے۔
قیصرہ الہی نے کہا کہ عام انتخابات میں مینڈیٹ چوری پر الیکشن ٹربیونل بن چکے ہیں، ہم دھاندلی کے خلاف ٹریبونلز میں درخواستیں دائر کریں گے اور امید ہے کہ اللہ تعالی ہمیں سرخرو کرے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ گجرات کے عوام کے چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی تک کسی سے کوئی بات نہیں ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔