- تمباکو نوشی ذہنی صلاحیتوں میں کمی کی ایک بڑی اہم وجہ
- افغانستان؛ طالبان اقتدار میں افغان خواتین کے خواب چکنا چور
- ماہواری سے ذیابیطس جیسی متعدد بیماریوں کی نشاندہی کرنے والا گھریلو ٹیسٹ
- دنیا بھر میں ہونے والے سائبر کرائمز میں زیادہ تر بھارتی شہری ملوث
- بعض اینٹی ڈپریسنٹس ادویات وزن بڑھانے میں بھی کردار ادا کرتی ہیں
- زیادہ پیدل چلنا کمر درد کیلئے مفید قرار
- بجلی چوری میں ملوث 21 ملزمان گرفتار، 127 کیخلاف مقدمہ درج
- نئی برطانوی کابینہ؛ پاکستانی نژاد شبانہ محمود کو اہم وزارت مل گئی
- بھارت میں ایک سائن بورڈ مضحکہ خیز ترجمے کیوجہ سے وائرل ہوگیا
- ملبوسات کے اسٹور برانڈ میں مجسموں کے ساتھ زندہ لڑکی کو بھی لاکھڑا کیا
- پروٹیکٹڈ صارفین کی اوور بلنگ کی شکایات، وزیر داخلہ کا افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
- کوپا امریکا؛ 5 بار کی عالمی چیمپئین برازیل کو یوراگوئے نے مات دیدی
- ہائی وے پر اُڑن طشتری گاڑی کو دیکھ کر پولیس روکنے پر مجبور ہوگئی
- کراچی میں آج رات بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان
- ون ڈاکومنٹ ریجیم کا نفاذ، چمن میں زندگی معمول کی طرف گامزن
- ترکیہ میں آسمان پر حرکت کرتی پُراسرار روشنی کا حیران کن منظر؛ ویڈیو وائرل
- سیاحت سے پاکستان اگلے 6 سالوں میں کتنے کھرب جمع کرے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بارڈر فورس کے 3 اہلکار ہلاک
- برطانوی وزیراعظم نے عہدہ سنبھالتے ہی تارکینِ وطن کو خوشخبری سنا دی
- وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
ہندسوں، حروف اور رنگوں کی شناخت کرنے والی مرغی
![](https://c.express.pk/2024/07/2660579-murghi-1719862990-846-640x480.jpg)
کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ایک مرغی نے مختلف ہندسوں، حروف اور رنگوں کی شناخت کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
گیبرولیا آئی لینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک جانوروں کی ڈاکٹر ایمیلی کیرنگٹن کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس انہوں نے پانچ مرغیاں خریدیں اور ان کی مقناطیسی حروف اور ہندسوں کی شناخت کی تربیت شروع کی۔
انہوں نے بتایا کہ مرغیوں کا کام صرف ان ہندسوں یا حروف کو چھونا تھا جن کے متعلق ان کو سکھایا گیا تھا۔ یہاں تک کے اگر ان حروف میں دیگر اور بھی ایسے حروف شامل کر دیے جاتے جن کو انہیں چھونا نہیں ہوتا تو وہ تب بھی ان ہی کو چھوتی جن کو چھونا سکھایا گیا تھا۔
ایمیلی کی تمام مرغیوں میں سے ایک لیسی نے ایک منٹ کے اندر 6 حروف، ہندسوں اور رنگوں کی درست شناخت کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔