- 34 ہزار سال پُرانے دیمک کے فعال ٹیلے دریافت
- ایلومینیئم پگھلانے کے لیے کاربن سے پاک ٹیکنالوجی
- کچے میں آپریشن، بدنام زمانہ ڈاکو امداد بھیو بھائی سمیت ہلاک، پانچ گرفتار، تین تاجر بازیاب
- ٹھیکوں میں کرپشن؛ واٹر بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر کو گرفتار کرنے کا حکم
- افغانیوں کو پاکستانی پاسپورٹس کی اکثریت سعودیہ میں مختلف مشنز سے جاری ہونے کا انکشاف
- اسرائیلی شہریوں کی اکثریت نے غزہ جنگ میں شکست تسلیم کرلی
- بلوچستان کے 16 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا چھٹا روز
- گمبٹ میں پہلی بار ہائبرڈ کورونری ریواسکولرائزیشن کے ذریعے دل کا کامیاب آپریشن
- مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ
- لاپتا افراد کی رہائی کیلیے بھاری رقومات کی طلبی، پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کو طلب کرلیا
- حماس اہم مطالبے سے دستبردار، یرغمالیوں کی رہائی کا امریکی منصوبہ قبول
- ن لیگ نے ووٹ کو عزت دو کی سیاست چھوڑ کر اقتدار کی سیاست شروع کردی، شاہد خاقان
- پاکستان کو بدنام کرنے والوں کو جمہوریت سے کوئی دلچسپی نہیں ، نواز شریف
- 9 مئی مقدمات؛ عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- لاہور: سابق شوہر نے شیر خوار بیٹا نہ دینے پر مطلقہ بیوی کو قتل کردیا
- سیاست صرف سیاستدانوں، ججوں اور فوجیوں پر نہیں چھوڑسکتے، مفتاح اسماعیل
- لاہور میں ٹرک نے پل کو ٹکر ماردی، اوپر موجود ریلوے پٹری کو نقصان
- شاہد خاقان، مفتاح اسماعیل نے نئی جماعت عوام پاکستان پارٹی لانچ کردی
- عمران خان کو جیل میں سہولیات کیلیے صدر اور وزیراعظم کو خط
- محرم الحرام کیلیے پنجاب سول سیکریٹریٹ میں کنٹرول روم قائم
پی سی بی کی این او سی پالیسی مزید سخت ہوگئی
![(فوٹو: فائل)](https://c.express.pk/2024/07/2660639-pcb-1719872904-297-640x480.jpg)
(فوٹو: فائل)
لاہور: ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعدکھلاڑیوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا، پی سی بی نے این او سی کی پالیسی کومزید سخت کرتے ہوئے صائم ایوب اور اعظم خان کو سی پی ایل کھیلنے سے روک دیا، دونوں کھلاڑی امریکا اور ویسٹ انڈیز میں منعقدہ ٹوئنٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ تھے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈنے کی این او سی پالیسی قومی اور عالمی سطح کے کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو سالانہ 2 سے زیادہ بیرون ملک لیگز میں شرکت سے روکتی ہے،اس کا مقصد کھلاڑیوں پر کام کے بوجھ کو کم رکھنا اورقومی ڈیوٹی کو ترجیح دینا ہے۔
اسی کی روشنی میں حکام نے کیریبیئن پریمیئر لیگ ٹیموں کی جانب سے برقرار رکھے جانے کے باوجود حالیہ ورلڈ کپ میں قومی اسکواڈ کا حصہ بننے والے اعظم خان اور صائم ایوب کے این او سی روک دیے ہیں،ایونٹ آئندہ ماہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی گورننگ بورڈ کا 6 جولائی کو اہم اجلاس، بجٹ منظور کیا جائے گا
ذرائع کے مطابق معاہدے کی رو سے پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کسی بھی کھلاڑی کی این او سی کیلیے درخواستوں کو مسترد کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے،اس سے دیگر کو بھی یہ واضح پیغام دیا گیا ہے۔
حال ہی میں لیگ اسپنر اسامہ میر کو بتایا گیا کہ انھوں نے سال کے لیے 2 لیگز کا اپنا کوٹہ ختم کر دیا ہے،انھوں نے دلیل دی کہ چونکہ وہ اس وقت پاکستان ٹیم کا حصہ نہیں لہذا انگلینڈ میں کھیلنے کی اجازت دی جانی چاہیے تاہم انھیں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ بورڈ کو کرنا ہے۔
مزید معلوم ہوا ہے کہ پی سی بی حکام نے اپنے فیصلے سے دیگر بورڈز اور ٹی 20 لیگز فرنچائزز کو آگاہ کردیا ، انھیں بورڈ کی جانب سے جاری کردہ این او سی کے بغیر پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کرنے سے خبردارکیا گیا ہے،یاد رہے پاکستانی ٹیسٹ ٹیم اب آئندہ ماہ بنگلہ دیش سے ہوم سیریز کھیلے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔