- ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان کا بھارت کو 244 رنز کا ہدف
- پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ایئرپورٹ گوادر دسمبر تک فعال ہوگا
- لواری ٹنل کے قریب سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، دو جاں بحق
- پراپرٹی کے حساب سے انکم ٹیکس قبول نہیں کیا جائے گا، ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن
- ٹھٹھہ؛ گلشن حدید میں فائرنگ سے جاں بحق خاتون کے معاملے پر مرکزی شاہراہ پر دھرنا
- پاکستانی باکسر بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر ایشین چیمپئن بن گئے
- پہلا ٹی 20: انگلینڈ ویمنز نے نیوزی لینڈ ویمنز کو 59 رنز سے شکست دے دی
- خانہ بدوش نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے منشیات کا استعمال کر رہے ہیں، این جی اوز
- کراچی میں راہ چلتی خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے والا اوباش نوجوان گرفتار
- عمر ایوب کا استعفی عمران خان نے مسترد کردیا، رؤف حسن
- پہلا ٹی 20: زمبابوے نے بھارت کو 13 رنز سے شکست دے دی
- محکمہ موسمیات کا ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی
- چیئرمین ایف بی آر معافی مانگیں ورنہ ٹیکس اہلکاروں کیلیے مارکیٹوں کو نوگو ایریا بنادیں گے، شرجیل گوپلانی
- عالمی اسکواش کے دو بڑے کھلاڑی رشتہ ازدواج میں بندھن میں بندھ گئے
- پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گلسپی اتوار کو پریس کانفرنس کرینگے
- محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 17 جولائی کو ہوگا، رویت ہلال کمیٹی
- بجٹ کے حوالے سے تاجروں کی سفارشات کو دیکھیں گے، وفاقی وزیرخزانہ
- پہلا ٹی 20:انگلینڈ ویمنز کا نیوزی لینڈ ویمنز کو جیت کے لیے 198 رنز کا ہدف
- کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی جانب سے متوقع بارش کے پیش نظررین ایمرجنسی نافذ، مشینیں نصب
- زمبابوے نے بھارت کو جیتنے کے لیے 116 رنز کا ہدف
سیئول میں تیز رفتار کار ہجوم پر چڑھ دوڑی، 9 افراد ہلاک
![(فوٹو: دی گارجین)](https://c.express.pk/2024/07/2660662-image-1719889040-747-640x480.jpg)
(فوٹو: دی گارجین)
سیئول: جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ایک تیز رفتار کار نے لوگوں کے ہجوم کو کچل دیا جس کے نتیجے میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کار سوار 68 سالہ شخص نے ٹریفک اسٹاپ پر کھڑے پیدل چلنے والوں پر اپنی تیز رفتار گاڑی چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں تاہم انہوں نے خبردار کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق کار غلط سمت میں چل رہی تھی اور پیدل چلنے والوں سے ٹکرانے سے قبل ہی کار دو دیگر گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ سیئول سٹی ہال کے قریب ایک چوراہے پر پیش آیا۔ جائے وقوعہ سے گرفتار ہونے والے 68 سالہ ڈرائیور نے مبینہ طور پر پولیس کو بتایا کہ گاڑی کی رفتار اچانک تیز ہو گئی۔
چھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ تین دیگر بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔