- بنگلہ دیش میں سیلاب سے 8 افراد ہلاک، 20 لاکھ سے زائد متاثر
- غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب
- اسرائیل کی غزہ میں اسکول پر بمباری، 16 فلسطینی شہید
- ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان نے بھارت کو 68 رنز سے پچھاڑ ڈالا
- پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ایئرپورٹ گوادر دسمبر تک فعال ہوگا
- لواری ٹنل کے قریب سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، دو جاں بحق
- پراپرٹی کے حساب سے انکم ٹیکس قبول نہیں کیا جائے گا، ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن
- ٹھٹھہ؛ گلشن حدید میں فائرنگ سے جاں بحق خاتون کے معاملے پر مرکزی شاہراہ پر دھرنا
- پاکستانی باکسر بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر ایشین چیمپئن بن گئے
- پہلا ٹی 20: انگلینڈ ویمنز نے نیوزی لینڈ ویمنز کو 59 رنز سے شکست دے دی
- خانہ بدوش نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے منشیات کا استعمال کر رہے ہیں، این جی اوز
- کراچی میں راہ چلتی خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے والا اوباش نوجوان گرفتار
- عمر ایوب کا استعفی عمران خان نے مسترد کردیا، رؤف حسن
- پہلا ٹی 20: زمبابوے نے بھارت کو 13 رنز سے شکست دے دی
- محکمہ موسمیات کا ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی
- چیئرمین ایف بی آر معافی مانگیں ورنہ ٹیکس اہلکاروں کیلیے مارکیٹوں کو نوگو ایریا بنادیں گے، شرجیل گوپلانی
- عالمی اسکواش کے دو بڑے کھلاڑی رشتہ ازدواج میں بندھن میں بندھ گئے
- پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گلسپی اتوار کو پریس کانفرنس کرینگے
- محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 17 جولائی کو ہوگا، رویت ہلال کمیٹی
- بجٹ کے حوالے سے تاجروں کی سفارشات کو دیکھیں گے، وفاقی وزیرخزانہ
میں نعمان اعجاز سے نفرت کرتا ہوں، خلیل الرحمٰن قمر
لاہور: رائٹر اور ڈائریکٹر خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا ہے کہ دنیا میں اگر کسی شخص سے نفرت ہے تو وہ اداکار نعمان اعجاز ہیں۔
نجی چینل کو انٹرویو میں خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ نعمان اعجاز ایک گھٹیا آدمی ہیں۔ پوری دنیا میں صرف نعمان اعجاز ہیں جن سے مجھے نفرت ہے باقی لوگوں پر غصہ آتا ہے لیکن نفرت کسی سے نہیں ہے۔
خلیل الرحمٰن قمر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اپنے ڈرامے میں ایک کردار نعمان اعجاز کو دیا تھا کیونکہ وہ برے اور گھٹیا آدمی کا کردار تھا۔ اس کردار کے لیے نعمان اعجازکو محنت نہیں کرنا پڑی کیونکہ وہ خود بھی ایسے ہی ہیں۔ نعمان اعجاز سے نفرت کے باوجود ان کو درگزر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نعمان اعجاز کے یقینا چاہنے والوں کو میری بات بری لگے گی لیکن سچ یہی ہے۔ نعمان اعجاز اچھے اداکار ضرور ہوں گے لیکن وہ اچھے انسان نہیں ہیں۔ کسی بھی محفل میں کوئی ایسا شخص آپ کو ملے جس سے آپ نفرت کرتے ہیں تو سلام دعا کے بعد آگے بڑھ جانا چاہئیے تاکہ ماحول خراب نہ ہو۔
اس سے قبل نعمان اعجاز نے بھی خلیل الرحمٰن قمر کے بارے میں ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ذہنی مریض قرار دیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔