- بنگلہ دیش میں سیلاب سے 8 افراد ہلاک، 20 لاکھ سے زائد متاثر
- غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب
- اسرائیل کی غزہ میں اسکول پر بمباری، 16 فلسطینی شہید
- ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان نے بھارت کو 68 رنز سے پچھاڑ ڈالا
- پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ایئرپورٹ گوادر دسمبر تک فعال ہوگا
- لواری ٹنل کے قریب سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، دو جاں بحق
- پراپرٹی کے حساب سے انکم ٹیکس قبول نہیں کیا جائے گا، ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن
- ٹھٹھہ؛ گلشن حدید میں فائرنگ سے جاں بحق خاتون کے معاملے پر مرکزی شاہراہ پر دھرنا
- پاکستانی باکسر بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر ایشین چیمپئن بن گئے
- پہلا ٹی 20: انگلینڈ ویمنز نے نیوزی لینڈ ویمنز کو 59 رنز سے شکست دے دی
- خانہ بدوش نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے منشیات کا استعمال کر رہے ہیں، این جی اوز
- کراچی میں راہ چلتی خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے والا اوباش نوجوان گرفتار
- عمر ایوب کا استعفی عمران خان نے مسترد کردیا، رؤف حسن
- پہلا ٹی 20: زمبابوے نے بھارت کو 13 رنز سے شکست دے دی
- محکمہ موسمیات کا ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی
- چیئرمین ایف بی آر معافی مانگیں ورنہ ٹیکس اہلکاروں کیلیے مارکیٹوں کو نوگو ایریا بنادیں گے، شرجیل گوپلانی
- عالمی اسکواش کے دو بڑے کھلاڑی رشتہ ازدواج میں بندھن میں بندھ گئے
- پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گلسپی اتوار کو پریس کانفرنس کرینگے
- محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 17 جولائی کو ہوگا، رویت ہلال کمیٹی
- بجٹ کے حوالے سے تاجروں کی سفارشات کو دیکھیں گے، وفاقی وزیرخزانہ
کراچی؛ پولیو کیس سامنے آنے کے بعد کیماڑی میں خصوصی انسداد پولیو مہم
کراچی: کراچی کے علاقے کیماڑی میں پولیو کیس رپورٹ ہونے کے بعد انسداد پولیو کی خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا۔
محکمہ صحت سندھ نے کیماڑی میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیاجس کے تحت 13 جولائی تک ضلع کیماڑی کے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
چند روز قبل ضلع کیماڑی سے 3 سالہ بچی کے پولیو وائرس کے سبب معذورہونے کا انکشاف ہوا تھا ۔ ضلع کیماڑی میں خصوصی انسداد پولیو مہم آج سے 13 جولائی تک جاری رہے گی جس میں پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم کے ذریعے زیرو ڈوڈز والے بچوں کو بھی ہدف بنایا گیا ہے۔
ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ کے مطابق رواں سال سندھ سے 2 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے ایک شکارپور جبکہ دوسرا کراچی ضلع کیماڑی سے رپورٹ کیا گیا ہے۔ شکار پور سے ڈھائی سالہ بچہ جبکہ ضلع کیماڑی سے 3 سالہ بچی پولیو کے سبب معذور ہوگئی ہے۔
ترجمان ای او سی نے بتایا کہ رواں سال سندھ کے 15 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہےجن میں کراچی کے ساتوں اضلاع سمیت حیدرآباد،سکھر ،جامشورو،جیکب آباد،بدین،قمبر ،میرپور خاص اورشکارپور شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔