- سیّدنا عمر فاروق رضی اﷲ عنہ کے فضائل و مناقب
- مرادِ مصطفٰےؐ: سیّدنا عمر فاروق اعظم رضی اﷲ عنہ
- خاتون نے بغیر کام لیے پوری تنخواہ ادا کرنے پر کمپنی پر مقدمہ دائر کردیا
- بعض جانور بھی انسانوں میں سنگین بیماریوں کا پتہ لگا سکتے ہیں
- پاکستان ٹیم کی ناقص پرفارمنس کا سبب ’سسٹم‘ قرار
- اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن، کرکٹ بورڈ نے خزانے کے منہ کھول دیے
- چیمپئینز ٹرافی میں شرکت، بھارت پھر ناز ںخرے دکھانے لگا
- بنگلہ دیش میں سیلاب سے 8 افراد ہلاک، 20 لاکھ سے زائد متاثر
- غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب
- اسرائیل کی غزہ میں اسکول پر بمباری، 16 فلسطینی شہید
- ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان نے بھارت کو 68 رنز سے پچھاڑ ڈالا
- پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ایئرپورٹ گوادر دسمبر تک فعال ہوگا
- لواری ٹنل کے قریب سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، دو جاں بحق
- پراپرٹی کے حساب سے انکم ٹیکس قبول نہیں کیا جائے گا، ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن
- ٹھٹھہ؛ گلشن حدید میں فائرنگ سے جاں بحق خاتون کے معاملے پر مرکزی شاہراہ پر دھرنا
- پاکستانی باکسر بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر ایشین چیمپئن بن گئے
- پہلا ٹی 20: انگلینڈ ویمنز نے نیوزی لینڈ ویمنز کو 59 رنز سے شکست دے دی
- خانہ بدوش نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے منشیات کا استعمال کر رہے ہیں، این جی اوز
- کراچی میں راہ چلتی خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے والا اوباش نوجوان گرفتار
- عمر ایوب کا استعفی عمران خان نے مسترد کردیا، رؤف حسن
فیملی نے عزیز کا جنازہ چھوڑ کر فٹبال میچ دیکھنا شروع کردیا
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2024/07/2660842-image-1719911586-795-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
سان تیاگو: ایک ویڈیو آن لائن کافی وائرل ہو رہی ہے اور انٹرنیٹ پر اسے کئی ردعمل موصول ہورہے ہیں جس میں جنوبی امریکا کی ایک فیملی کو جنازہ روک کر فٹ بال میچ دیکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں فیملی کو ایک بڑی اسکرین پروجیکٹر پر چلی اور پیرو کے درمیان فٹ بال میچ دیکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور کمرے میں ہی ایک رشتہ دار کی میت تابوت میں رکھی ہوئی ہے۔ تابوت کو پھولوں اور فٹ بال کھلاڑیوں کی ٹی-شرٹس سے سجایا گیا ہے۔
تابوت کے قریب ایک پوسٹر لٹکا ہوا ہے جس پر لکھا ہے، ’انکل فینا، آپ نے ہمیں جو خوشی کے لمحات دیے ہیں ان کے لیے آپ کا شکریہ۔ ہم آپ کو ہمیشہ یاد رکھیں گے‘۔
ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ٹام ویلنٹینو نامی صارف نے شیئر کیا ہے۔ شیئر کیے جانے کے بعد سے پوسٹ پر کافی آن لائن ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ وہ میت کے ساتھ آخری میچ دیکھ رہے ہیں۔ آپ تابوت پر ٹرافیاں اور جرسیاں دیکھ سکتے ہیں۔ ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ میت خود 1000% یہی چاہتی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔