- خاتون نے بغیر کام لیے پوری تنخواہ ادا کرنے پر کمپنی پر مقدمہ دائر کردیا
- بعض جانور بھی انسانوں میں سنگین بیماریوں کا پتہ لگا سکتے ہیں
- پاکستان ٹیم کی ناقص پرفارمنس کا سبب ’سسٹم‘ قرار
- اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن، کرکٹ بورڈ نے خزانے کے منہ کھول دیے
- چیمپئینز ٹرافی میں شرکت، بھارت پھر ناز ںخرے دکھانے لگا
- بنگلہ دیش میں سیلاب سے 8 افراد ہلاک، 20 لاکھ سے زائد متاثر
- غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب
- اسرائیل کی غزہ میں اسکول پر بمباری، 16 فلسطینی شہید
- ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان نے بھارت کو 68 رنز سے پچھاڑ ڈالا
- پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ایئرپورٹ گوادر دسمبر تک فعال ہوگا
- لواری ٹنل کے قریب سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، دو جاں بحق
- پراپرٹی کے حساب سے انکم ٹیکس قبول نہیں کیا جائے گا، ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن
- ٹھٹھہ؛ گلشن حدید میں فائرنگ سے جاں بحق خاتون کے معاملے پر مرکزی شاہراہ پر دھرنا
- پاکستانی باکسر بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر ایشین چیمپئن بن گئے
- پہلا ٹی 20: انگلینڈ ویمنز نے نیوزی لینڈ ویمنز کو 59 رنز سے شکست دے دی
- خانہ بدوش نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے منشیات کا استعمال کر رہے ہیں، این جی اوز
- کراچی میں راہ چلتی خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے والا اوباش نوجوان گرفتار
- عمر ایوب کا استعفی عمران خان نے مسترد کردیا، رؤف حسن
- پہلا ٹی 20: زمبابوے نے بھارت کو 13 رنز سے شکست دے دی
- محکمہ موسمیات کا ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کی پیشگوئی
سابق آسٹریلوی کپتان نے افغان ٹیم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے
![افغانستان نے آئندہ آنے والی چیزوں کیلئے نئی شروعات کردی ہے، سابق کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)](https://c.express.pk/2024/07/2660854-rickyponting-1719913259-495-640x480.jpg)
افغانستان نے آئندہ آنے والی چیزوں کیلئے نئی شروعات کردی ہے، سابق کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)
ٹی20 ورلڈکپ میں افغان ٹیم کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بڑی پیشگوئی کردی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ افغانستان کی ٹیم نے ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ کر کسی بڑی چیز کا آغاز کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان کرکٹ ٹیم یا بورڈ سے باہر شخص کیلئے یہ تصور کرنا نہایتی مشکل ہے کہ انہوں نے کتنا بڑا مقام حاصل کیا ہے، وہ ورلڈکپ میں بڑی ٹیموں کے مدمقابل لڑے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ افغانستان نے آئندہ آنے والی چیزوں کیلئے نئی شروعات کردی ہے۔
مزید پڑھیں: سیمی فائنل میں شکست؛ راشد خان کا بیان سامنے آگیا
سابق کرکٹر نے کپتان راشد خان کے علاوہ فاسٹ بولر نوین الحق اور فضل الحق فاروقی کی بھی تعریف کی جبکہ افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز کو آؤٹ اسٹینڈنگ اسٹار قرار دیا۔
مزید پڑھیں: سیمی فائنل میں شکست کے ساتھ افغان ٹیم کے نام منفی ریکارڈ بھی درج ہوگیا
انہوں نے کہا کہ 10 سال پہلے افغانستان، 15 پہلے بنگلادیش اور 25 سال قبل سری لنکا تھا اور اب دیکھیں وہ کہاں کھڑے ہیں، آپ واقعی کہیں نہ کہیں سے شروع کرتے ہیں اور یہ امید لیکر افغان کرکٹر گھر گئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔