- برطانوی وزیراعظم نے عہدہ سنبھالتے ہی تارکینِ وطن کو خوشخبری سنا دی
- وزیراعظم شہبازشریف آج کراچی کا دورہ کریں گے
- لیجنڈز لیگ؛ پاکستان کی پوائنٹس ٹیبل پر کیا پوزیشن ہے؟
- لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار، پارہ 12ڈگری تک گرگیا
- برطانوی الیکشن؛ پاکستانی اور کشمیری نژاد امیدواروں نے تاریخ رقم کردی
- ملک میں کہاں کہاں آج بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے، جانیے
- جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر ہنگامی اجلاس طلب
- ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز؛ آفریدی، اجے دیوگن کی ملاقات، ویڈیو وائرل
- راولپنڈی، کراچی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس کو بحال کرنیکا فیصلہ
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں 5 کشمیری نوجوان شہید؛ 2 فوجی بھی مارے گئے
- سیّدنا عمر فاروق رضی اﷲ عنہ کے فضائل و مناقب
- مرادِ مصطفٰےؐ: سیّدنا عمر فاروق اعظم رضی اﷲ عنہ
- خاتون نے بغیر کام لیے پوری تنخواہ ادا کرنے پر کمپنی پر مقدمہ دائر کردیا
- بعض جانور بھی انسانوں میں سنگین بیماریوں کا پتہ لگا سکتے ہیں
- پاکستان ٹیم کی ناقص پرفارمنس کا سبب ’سسٹم‘ قرار
- اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن، کرکٹ بورڈ نے خزانے کے منہ کھول دیے
- چیمپئینز ٹرافی 2025 میں شرکت؛ بھارت پھر آنکھیں دیکھانے لگا
- بنگلا دیش میں سیلاب سے 8 افراد ہلاک، 20 لاکھ سے زائد متاثر
- غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب
- اسرائیل کی غزہ میں اسکول پر بمباری، 16 فلسطینی شہید
امریکی قرارداد؛ دنیا کی طاقتور اسرائیلی لابی بھی آج تک ایسی قرارداد منظور نہیں کرواسکی، عمران خان
![امریکی کانگریس نے پوری تحقیق کے بعد یہ قرارداد پیش اور منظور کی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی](https://c.express.pk/2024/07/2660910-imrankhanatadyalajail-1719919310-805-640x480.jpg)
امریکی کانگریس نے پوری تحقیق کے بعد یہ قرارداد پیش اور منظور کی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی
راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پاکستانی انتخابات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات سے متعلق امریکی قرارداد کے بارے میں کہا ہے کہ دنیا کی طاقتور اسرائیلی لابی بھی آج تک ایسی قرارداد منظور نہیں کرواسکی۔
عمران خان نے اڈیالہ جیل راول پنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ آئی ایس آئی کے کرنل اور میجر کا اڈیالہ جیل میں کیا کام ہے، آئی ایس آئی کے پاس سول معاملات اور عدلیہ میں مداخلت کا کوئی اختیار نہیں، سپریٹنڈنٹ جیل صرف آئی ایس آئی کے احکامات پر چل رہا ہے دو افسران کو اس وجہ سے تبدیل کیا گیا کہ مجھے کوئی رعایت نہ دے دیں۔
یہ پڑھیں : امریکی پارلیمنٹ کا پاکستانی انتخابات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ الیکشن کو پانچ ماہ گزر گئے مجھے ابھی تک یہ نہیں پتہ کہ کون جیتا اور کون ہارا، الیکشن میں بے ضابطگیوں پر امریکی کانگریس نے قرارداد منظور کی، 85 فیصد کانگریس اراکین نے حمایت میں ووٹ دیا، دنیا میں سب سے بڑی اور طاقتور اسرائیلی لابی ہے، وہ بھی آج تک ایسی قرارداد منظور نہیں کروا سکی، کانگریس نے پوری تحقیق کے بعد یہ قرارداد منظور کی، امریکیوں کو رپورٹس آتی ہیں جو وہ خود اکٹھی کرتے ہیں، اقوام متحدہ کا بھی میرے بارے میں بیان آیا، جواب میں پاکستانی حکومت نے کانگریس کی قرارداد کے مقابلے میں اپنی قراداد پیش کی، حکومت قراردادیں پیش کرنے کے بجائے ملک کو بچانے کا سوچے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پل ڈاٹ اور فافن کی رپورٹس میں بھی دھاندلی کی تصدیق کی گئی، چیف الیکشن کمشنر کو دھاندلی کو کور کرنے کے لیے لگایا گیا ہے، سارا ملک کہہ رہا ہے کہ فراڈ الیکشن کروایا گیا ، ساری دنیا وہی کہہ رہی ہے جو کمشنر پنڈی نے اور سابق وزیراعظم کاکڑ نے حنیف عباسی کو کہا تھا، ریٹائرڈ ججز کو ٹریبیونل میں تعینات کر کے مرضی کے فیصلے حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کا کردار دیکھے، کسی بھی جمہوریت میں ایک پارٹی کی سیٹ دوسرے کو نہیں دی جا سکتی، یہ کہیں نہیں ہوتا۔
انہوں نے زور دیا کہ اگر یہ حکومت رہ گئی تو لکھ لیں اگلے بجٹ میں غربت اور قرض مزید بڑھ جائیں گے، اخراجات بڑھ جائیں گے اور آمدن بہت کم ہو جائے گی، ملک کو صرف اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری ہی بچا سکتی ہے کیونکہ ان کے پاس ڈالرز پڑے ہیں، موجودہ حالات کے باعث پروفیشنل ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔
فارورڈ بلاک سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات کوئی بڑا مسئلہ نہیں عمر ایوب کی پارٹی کے لیے بہت خدمات ہیں، پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک موجود نہیں یہ ایسی پارٹی ہے جو اپنے ووٹ کی طاقت پر بنی اور قائم ہوئی، پی ٹی آئی سے مضبوط جماعت ملک میں موجود نہیں اس میں فارورڈ بلاک بن ہی نہیں سکتا۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات کی بنیاد غلط فہمی ہے، جمعرات کو دونوں گروپس کو ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل بلا لیا ہے، کچھ لوگوں نے تشدد کے باعث اور کچھ نے فائلیں دیکھ کر پارٹی چھوڑی، دونوں کے الگ الگ کیسز ہیں، جب جیل سے باہر نکلوں گا تو پھر پارٹی میں واپسی کے معاملات کو خود دیکھوں گا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے مذاکرات سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس مذاکرات کے لیے ہے کیا کہ ان سے بات چیت کی جائے، ہم شہباز شریف سے موسم پر مذاکرات کریں، حکومت جھوٹ پر چل رہی ہے وزیر داخلہ فراڈ اور سفارشی ہے اس نے کرکٹ کے ساتھ کیا کیا، کرکٹ ٹھیک کرنی ہے تو سب سے پہلے محسن نقوی کو نکالیں جو سفارش پر چل رہا ہے۔
سائفر سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہا کہ میں آج بھی سائفر کے معاملے پر اپنے بیان پر قائم ہوں، میں نے کہا تھا امریکہ نے حکومت گرانے کی دھمکی دی ہے اور انہوں نے ہماری حکومت ہی گرا دی، میں آج بھی ایبسولوٹلی ناٹ کے مؤقف پر کھڑا ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔