- راولپنڈی، کراچی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس کو بحال کرنیکا فیصلہ
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں 5 کشمیری نوجوان شہید؛ 2 فوجی بھی مارے گئے
- سیّدنا عمر فاروق رضی اﷲ عنہ کے فضائل و مناقب
- مرادِ مصطفٰےؐ: سیّدنا عمر فاروق اعظم رضی اﷲ عنہ
- خاتون نے بغیر کام لیے پوری تنخواہ ادا کرنے پر کمپنی پر مقدمہ دائر کردیا
- بعض جانور بھی انسانوں میں سنگین بیماریوں کا پتہ لگا سکتے ہیں
- پاکستان ٹیم کی ناقص پرفارمنس کا سبب ’سسٹم‘ قرار
- اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن، کرکٹ بورڈ نے خزانے کے منہ کھول دیے
- چیمپئینز ٹرافی 2025 میں شرکت؛ بھارت پھر آنکھیں دیکھانے لگا
- بنگلا دیش میں سیلاب سے 8 افراد ہلاک، 20 لاکھ سے زائد متاثر
- غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب
- اسرائیل کی غزہ میں اسکول پر بمباری، 16 فلسطینی شہید
- ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا بدلہ لیجنڈز نے لے لیا
- پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ایئرپورٹ گوادر دسمبر تک فعال ہوگا
- لواری ٹنل کے قریب سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، دو جاں بحق
- پراپرٹی کے حساب سے انکم ٹیکس قبول نہیں کیا جائے گا، ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن
- ٹھٹھہ؛ گلشن حدید میں فائرنگ سے جاں بحق خاتون کے معاملے پر مرکزی شاہراہ پر دھرنا
- پاکستانی باکسر بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر ایشین چیمپئن بن گئے
- پہلا ٹی20: انگلینڈ ویمنز نے نیوزی لینڈ ویمنز کو 59 رنز سے شکست دے دی
- خانہ بدوش نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے منشیات کا استعمال کر رہے ہیں، این جی اوز
امریکا؛ جعلی بل پر انشورنس کے لاکھوں ڈالر ہتھیانے والی بھارتی نژاد ڈاکٹر گرفتار
![جعلی بل سے انشورنس کی رقم ہتھیانے والی بھارتی نژاد لیڈی ڈاکٹر کو 20 سال تک قید ہوسکتی ہے، فوٹو: فائل](https://c.express.pk/2024/07/2660911-monaghosh-1719919625-837-640x480.jpg)
جعلی بل سے انشورنس کی رقم ہتھیانے والی بھارتی نژاد لیڈی ڈاکٹر کو 20 سال تک قید ہوسکتی ہے، فوٹو: فائل
شکاگو: امریکا میں بھارتی نژاد 51 سالہ لیڈی ڈاکٹر مونا گھوش پر 2 کیسز میں جعلی میڈیکل بل کے ذریعے ہیلتھ انشورنس سے 24 لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم حاصل کرنے کا الزام ہے جس کی سزا 20 سال تک ہوسکتی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو کی رہائشی بھارتی نژاد لیڈی ڈاکٹر کو ہیلتھ انشورنس کے جھوٹے دعوے کے ذریعے نجی بیمہ کنندگان کو جعلی بل دے کر وفاقی صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں فراڈ پر گرفتار کرلیا گیا۔
عدالتی دستاویزات کے مطابق ڈاکٹر مونا گھوش نے 2018 سے 2022 تک جعلی بل کے ذریعے اپنے ملازمین کے میڈیکل انشورنس ایسے امراض کے علاج میں کلیم کیے جو ان کو لاحق ہی نہیں تھے اور نہ ہی ملازمین اس سے آگاہ تھے۔
ماہر امراض نسواں اور زچگی مونا گھوش شکاگو میں پروگریسیو ویمنز ہیلتھ کیئر نام کا اسپتال ہے۔ انھوں نے دونوں کیسز میں جعلی میڈیکل ریکارڈ اور جعلی بل بنانے کا اعتراف کرلیا۔
لیڈی ڈاکٹر کو سزا رواں برس 22 اکتوبر کو سنائی جائے گی۔ ہر ایک کیس میں خاتون ڈاکٹر کو 10 سال تک سزا ہوسکتی ہے۔
وفاقی استغاثہ نے الزام لگایا ہے کہ گھوش کم از کم $2.4 ملین کی دھوکہ دہی سے حاصل کی گئی رقوم کے لیے جوابدہ ہیں تاہم ملزمہ نے اعتراف کیا کہ وہ اس طرح کی دھوکہ دہی سے 1.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے لیے جوابدہ ہے۔
عدالت کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سزا کے وقت عدالت حتمی رقم کا تعین کرے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔