- کراچی میں آج رات بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان
- کراچی، پولیس کی فائرنگ کی زد میں آکر 60 سالہ خاتون جاں بحق، دوسری زخمی
- ون ڈاکومنٹ ریجیم کا نفاذ، چمن میں زندگی معمول کی طرف گامزن
- ترکیہ میں آسمان پر حرکت کرتی پُراسرار روشنی کا حیران کن منظر؛ ویڈیو وائرل
- سیاحت سے پاکستان اگلے 6 سالوں میں کتنے کھرب جمع کرے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بارڈر فورس کے 3 اہلکار ہلاک
- برطانوی وزیراعظم نے عہدہ سنبھالتے ہی تارکینِ وطن کو خوشخبری سنا دی
- وزیراعظم شہبازشریف آج کراچی کا دورہ کریں گے
- لیجنڈز لیگ؛ پاکستان کی پوائنٹس ٹیبل پر کیا پوزیشن ہے؟
- لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار، پارہ 12ڈگری تک گرگیا
- برطانوی الیکشن؛ پاکستانی اور کشمیری نژاد امیدواروں نے تاریخ رقم کردی
- ملک میں کہاں کہاں آج بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے، جانیے
- جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر ہنگامی اجلاس طلب
- ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز؛ آفریدی، اجے دیوگن کی ملاقات، ویڈیو وائرل
- راولپنڈی، کراچی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس کو بحال کرنیکا فیصلہ
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں 5 کشمیری نوجوان شہید؛ 2 فوجی بھی مارے گئے
- سیّدنا عمر فاروق رضی اﷲ عنہ کے فضائل و مناقب
- مرادِ مصطفٰےؐ: سیّدنا عمر فاروق اعظم رضی اﷲ عنہ
- خاتون نے بغیر کام لیے پوری تنخواہ ادا کرنے پر کمپنی پر مقدمہ دائر کردیا
- بعض جانور بھی انسانوں میں سنگین بیماریوں کا پتہ لگا سکتے ہیں
لیاقت آباد کے الیکٹرک آفس کے باہر احتجاج، 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج
![(فوٹو : سوشل میڈیا)](https://c.express.pk/2024/07/2660941-kelectricofficefcarea-1719921240-730-640x480.jpg)
(فوٹو : سوشل میڈیا)
کراچی: شریف آباد پولیس نے لیاقت آباد ایف سی ایریا میں واقع کے الیکٹرک کے دفترکے باہر شہریوں کی جانب سے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کرنے کے واقعے کا مقدمہ تین سو سے چارسو نامعلوم صورت شناس افراد کے خلاف درج کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مقدمہ الزام 24/224 کے الیکٹرک ملازم محمد حسین کی مدعیت میں بلوہ، توڑ پھوڑ اور انتشار پھیلانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق مشتعل مظاہرین نے دفتر کے عقبی دروازے سے زبردستی اندر داخل ہونے کی کوشش کی، اس دوران دروازہ بھی ٹوٹ گیا، مشتعل مظاہرین نے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور پتھراؤ کیا، پتھراؤ کے دوران دفتر کی پارکنگ میں موجود چار گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
مدعی کے مطابق مشتعل مظاہرین باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے بھی توڑ کر لے گئے، پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کی شناخت کا عمل شروع کردیا۔
واضح رہے کہ منگل کی دوپہر علاقہ مکینوں کی جانب سے طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف لیاقت آباد ایف سی ایریا میں واقع کے الیکٹرک کے دفترکے باہر احتجاج کیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔