- جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- کراچی، 15 ملین روپے مالیت کا غیر قانونی اسمگل شدہ ایرانی تیل برآمد
- بھارت؛ 1 کروڑ کا فلیٹ اور قیمتی گاڑیاں رکھنے والا امیرترین چور گرفتار
- 'لیجنڈز موجودہ کھلاڑیوں سے زیادہ فٹ ہیں' یونس کا موقف آگیا
- مقبوضہ کشمیر میں شہید برہان وانی کی برسی پر چپے چپے پر پوسٹرز آویزاں
- تمباکو نوشی ذہنی صلاحیتوں میں کمی کی ایک بڑی اہم وجہ
- افغانستان؛ طالبان اقتدار میں افغان خواتین کے خواب چکنا چور
- ماہواری سے ذیابیطس جیسی متعدد بیماریوں کی نشاندہی کرنے والا گھریلو ٹیسٹ
- دنیا بھر میں ہونے والے سائبر کرائمز میں زیادہ تر بھارتی شہری ملوث
- بعض اینٹی ڈپریسنٹس ادویات وزن بڑھانے میں بھی کردار ادا کرتی ہیں
- زیادہ پیدل چلنا کمر درد کیلئے مفید قرار
- بجلی چوری میں ملوث 21 ملزمان گرفتار، 127 کیخلاف مقدمہ درج
- نئی برطانوی کابینہ؛ پاکستانی نژاد شبانہ محمود کو اہم وزارت مل گئی
- بھارت میں ایک سائن بورڈ مضحکہ خیز ترجمے کیوجہ سے وائرل ہوگیا
- ملبوسات کے اسٹور برانڈ میں مجسموں کے ساتھ زندہ لڑکی کو بھی لاکھڑا کیا
- پروٹیکٹڈ صارفین کی اوور بلنگ کی شکایات، وزیر داخلہ کا افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
- کوپا امریکا؛ 5 بار کی عالمی چیمپئین برازیل کو یوراگوئے نے مات دیدی
- ہائی وے پر اُڑن طشتری گاڑی کو دیکھ کر پولیس روکنے پر مجبور ہوگئی
- کراچی میں آج رات بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان
- ون ڈاکومنٹ ریجیم کا نفاذ، چمن میں زندگی معمول کی طرف گامزن
ایمریٹس کا تعطیلات کیلئے دبئی جانے والوں کو ہوٹل میں اعزازی قیام کی سہولت کا اعلان
![ایمریٹس کے مطابق یہ پیش کش 4 جولائی سے 15 ستمبر کے دوران 24 گھنٹوں سے زیادہ رکنے پر دستیاب ہوگی—فوٹو: فائل](https://c.express.pk/2024/07/2660996-emirates_airlines-1719924127-542-640x480.jpg)
ایمریٹس کے مطابق یہ پیش کش 4 جولائی سے 15 ستمبر کے دوران 24 گھنٹوں سے زیادہ رکنے پر دستیاب ہوگی—فوٹو: فائل
کراچی: ایمریٹس ایئرلائن نے موسم گرما کی تعطیلات گزارنے کے لیے دبئی جانے والوں کو فائیو اسٹار ہوٹل میں اعزازی قیام کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان ایمریٹس کے مطابق یکم جولائی سے 21 جولائی تک فرسٹ کلاس یا بزنس کلاس میں ایمریٹس کے ریٹرن ٹکٹ خریدنے والے مسافر فائیو اسٹار لگژری ہوٹل جے ڈبلیو میریٹ مارکوئس ہوٹل دبئی میں دو رات کے مفت قیام سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پریمیم اکانومی کلاس یا اکانومی کلاس میں سفر کرنے والے افراد ایک رات کے مفت قیام سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں، یہ خصوصی پیش کش 4 جولائی تا 15 ستمبر کی تاریخوں کے دوران دبئی میں 24 گھنٹے سے زیادہ رکنے پر تمام ریٹرن ٹکٹوں کے لیے قابل عمل ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ پیش کش ایمریٹس کے ویب سائٹ، ای کے ایپ، یا ایمریٹس کے ٹکٹنگ دفاتر اور کال سینٹرز یا ٹریول ایجنٹوں کے ذریعے مسافروں کی آمد سے کم از کم 96 گھنٹے قبل بکنگ پر دستیاب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے دو بے مثال 355 میٹرز بلند ٹاورز کے ساتھ جے ڈبلیو میریٹ مارکوئس ہوٹل دبئی دنیا کا بلند ترین فائیو اسٹار ہوٹل ہے جو سیاحوں کو شہر کی اسکائی لائن کے دلفریب نظارے پیش کرتا ہے۔
مائی ایمریٹس پاس کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسم گرما میں سفر کرنے والے صارفین مائی ایمریٹس پاس کے ذریعے ڈسکاؤنٹ اور ریوارڈز سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور یہ اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ آپ اس موسم گرما سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چاہے دبئی کا واٹرپارک ہو یا برج خلیفہ سے دنیا کے بلند ترین مقام پر جائیں، سیاح اس موسم گرما میں 30 ستمبر 2024 تک داخلہ ٹکٹوں پر رعایت کے ساتھ دبئی کے دلچسپ مقامات سے محظوظ ہونے کے لیے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ڈیلز اور رعایت حاصل کرنے کے لیے ان مقامات پر محض فزیکل یا ڈیجیٹل بورڈنگ پاس اور کارآمد شناختی دستاویز پیش کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔