- 'لیجنڈز موجودہ کھلاڑیوں سے زیادہ فٹ ہیں' یونس کا موقف آگیا
- مقبوضہ کشمیر میں شہید برہان وانی کی برسی پر چپے چپے پر پوسٹرز آویزاں
- تمباکو نوشی ذہنی صلاحیتوں میں کمی کی ایک بڑی اہم وجہ
- افغانستان؛ طالبان اقتدار میں افغان خواتین کے خواب چکنا چور
- ماہواری سے ذیابیطس جیسی متعدد بیماریوں کی نشاندہی کرنے والا گھریلو ٹیسٹ
- دنیا بھر میں ہونے والے سائبر کرائمز میں زیادہ تر بھارتی شہری ملوث
- بعض اینٹی ڈپریسنٹس ادویات وزن بڑھانے میں بھی کردار ادا کرتی ہیں
- زیادہ پیدل چلنا کمر درد کیلئے مفید قرار
- بجلی چوری میں ملوث 21 ملزمان گرفتار، 127 کیخلاف مقدمہ درج
- نئی برطانوی کابینہ؛ پاکستانی نژاد شبانہ محمود کو اہم وزارت مل گئی
- بھارت میں ایک سائن بورڈ مضحکہ خیز ترجمے کیوجہ سے وائرل ہوگیا
- ملبوسات کے اسٹور برانڈ میں مجسموں کے ساتھ زندہ لڑکی کو بھی لاکھڑا کیا
- پروٹیکٹڈ صارفین کی اوور بلنگ کی شکایات، وزیر داخلہ کا افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
- کوپا امریکا؛ 5 بار کی عالمی چیمپئین برازیل کو یوراگوئے نے مات دیدی
- ہائی وے پر اُڑن طشتری گاڑی کو دیکھ کر پولیس روکنے پر مجبور ہوگئی
- کراچی میں آج رات بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان
- ون ڈاکومنٹ ریجیم کا نفاذ، چمن میں زندگی معمول کی طرف گامزن
- ترکیہ میں آسمان پر حرکت کرتی پُراسرار روشنی کا حیران کن منظر؛ ویڈیو وائرل
- سیاحت سے پاکستان اگلے 6 سالوں میں کتنے کھرب جمع کرے گا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بارڈر فورس کے 3 اہلکار ہلاک
بھارت؛ ہندو دیوتا کے جشن میں بھگدڑ سے 23 خواتین سمیت 121 افراد ہلاک
![متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے](https://c.express.pk/2024/07/2660998-indiareligiousstampadekilled-1719925657-524-640x480.jpg)
متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے
نئی دہلی: بھارتی گاؤں مغل گڑھی میں ہندو دیوتا شیو کے جشن کے پروگرام میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 121 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے ہاتھرس ضلع میں ’’ست سنگ‘‘ (ایک ہندو مذہبی تقریب) میں پیش آیا۔ تقریب میں کسی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئی تھی۔
بھگدڑ میں کچلے جانے والے 200 سے زائد افراد کو اپنی مدد آپ کے تحت پک اپ ٹرکوں، رکشوں اور یہاں تک کہ موٹر سائیکلوں پر شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا۔
اسپتال میں 121 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جن میں 23 خواتین، 3 بچے اور ایک مرد شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کا عمل جاری ہے۔ کئی لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔ ہلاک ہونے والے ورثا بڑی تعداد میں اسپتال میں پہنچ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ بھگدڑ کی وجہ کیا تھی تاہم عوام کی تعداد کا پنڈال میں گنجائش سے زیادہ ہونا ایک وجہ ہوسکتی ہے۔ انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔