- میانوالی میں اپوزیشن لیڈر کے گھر پولیس کا چھاپہ
- کے پی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ؛ جلد خوشخبری دیں گے
- کچی آبادیوں کے لوگ روزگار کے مواقع سے محروم کیوں؟
- جان سینا نے ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- کراچی، 15 ملین روپے مالیت کا غیر قانونی اسمگل شدہ ایرانی تیل برآمد
- بھارت؛ 1 کروڑ کا فلیٹ اور قیمتی گاڑیاں رکھنے والا امیرترین چور گرفتار
- 'لیجنڈز موجودہ کھلاڑیوں سے زیادہ فٹ ہیں' یونس کا موقف آگیا
- مقبوضہ کشمیر میں شہید برہان وانی کی برسی پر چپے چپے پر پوسٹرز آویزاں
- تمباکو نوشی ذہنی صلاحیتوں میں کمی کی ایک بڑی اہم وجہ
- افغانستان؛ طالبان اقتدار میں افغان خواتین کے خواب چکنا چور
- ماہواری سے ذیابیطس جیسی متعدد بیماریوں کی نشاندہی کرنے والا گھریلو ٹیسٹ
- دنیا بھر میں ہونے والے سائبر کرائمز میں زیادہ تر بھارتی شہری ملوث
- بعض اینٹی ڈپریسنٹس ادویات وزن بڑھانے میں بھی کردار ادا کرتی ہیں
- زیادہ پیدل چلنا کمر درد کیلئے مفید قرار
- بجلی چوری میں ملوث 21 ملزمان گرفتار، 127 کیخلاف مقدمہ درج
- نئی برطانوی کابینہ؛ پاکستانی نژاد شبانہ محمود کو اہم وزارت مل گئی
- بھارت میں ایک سائن بورڈ مضحکہ خیز ترجمے کیوجہ سے وائرل ہوگیا
- ملبوسات کے اسٹور برانڈ میں مجسموں کے ساتھ زندہ لڑکی کو بھی لاکھڑا کیا
- پروٹیکٹڈ صارفین کی اوور بلنگ کی شکایات، وزیر داخلہ کا افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
- کوپا امریکا؛ 5 بار کی عالمی چیمپئین برازیل کو یوراگوئے نے مات دیدی
ڈالمیا کے رہائشی نوجوان کی میمن گوٹھ میں جھاڑیوں سے سرکٹی لاش برآمد
کراچی: میمن گوٹھ فلک ناز سوسائٹی کے قریب جھاڑیوں سے ڈالمیا کے رہائشی نوجوان کی سربریدہ لاش ملی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاش ملنے پر پولیس پہنچ گئی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا، پولیس نے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔
ایس ایچ او میمن گوٹھ سرفراز جتوئی نے بتایا کہ مقتول نوجوان کی شناخت عرفان ولد جانب بلوچ کے نام سے کی گئی، مقتول نوجوان ڈالمیا کا رہائشی تھا اور منگل کو شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے ملیر کھوکھرا پار آیا تھا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول نوجوان کی شناخت ورثا کی جانب سے کی گئی ہے، مقتول نوجوان کا سرتاحال نہیں ملا جس کی تلاش جاری ہے۔ انھوں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ مقتول نوجوان کو کسی اور مقام پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا اور لاش میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں پھینک دی گئی۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ پولیس نے مقتول نوجوان کے ورثا کے بیانات اور واقعاتی شواہد کی روشنی میں واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے امید ہے پولیس جلد اس معمہ کو حل کرلے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔