- وکلا تنظیموں نے آئینی ترامیم مسترد کر دیں، کنونشن کا اعلان
- اقتصادی رابطہ کونسل، دفاعی منصوبوں کیلیے 45 ارب کی ضمنی گرانٹ منظور
- سپریم کورٹ، پی ٹی آئی نے پروسیجر کمیٹی کے اقدامات چیلنج کردیے
- فیصلے کے باوجود مجوزہ آئینی ترمیم پر غیر یقینی صورتحال برقرار
- اسرائیل کے جنوبی بیروت پر رات گئے حملے، ہدف حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ تھے
- ایران پر ممکنہ حملہ، اسرائیل سے مشاورت جاری، پینٹاگون
- پاکستان کی موجودہ پالیسیاں آئی ایم ایف پروگرام آخری بنا سکتی ہیں، نیتھن پورٹر
- ’’بعد از خدا بزرگ تُوئی قصّہ مختصر!‘‘
- شافع محشر ﷺ کی شفاعت کا حق دار کون ۔۔۔۔ !
- اللہ نے طاقت دی تو فلسطین جاکر اسے آزاد کرائیں گے، ایم کیو ایم رہنما
- سویڈن کی وزیرخارجہ پر پارلیمنٹ میں اسرائیل کی حمایت کے الزام میں ٹماٹروں کی برسات
- پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد اور راولپنڈی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
- اطالوی ثقافت اور زبان کو اجاگر کرنے کیلیے تقریب کا انعقاد
- لبنان میں حزب اللہ کیلئے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں چھوڑیں گے، اسرائیلی آرمی چیف
- خلیجی ریاستوں کی ایران کو اسرائیل سے تنازع میں غیرجانبدار رہنے کی یقین دہانی
- ایک روز میں 17 اسرائیلی فوجی مار ڈالے، حزب اللہ کا دعویٰ
- پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد،راولپنڈی میں اسکولز اور میٹرو بس سروس بند رہے گی
- اسرائیل کا لبنان میں مزید ایک فوجی ہلاکت کا اعتراف
- کراچی: سخی حسن قبرستان کے قریب پولیس مقابلہ، دو ڈاکو گرفتار
- احتجاج کیوں ملتوی کریں؟ پہلے کون آیا ہوا تھا جو ہم پر لاٹھی چارج کیا گیا، علی محمد خان
محکمہ تعلیم سندھ امریکی تعلیمی اداروں کے ساتھ آن لائن کوآرڈینیشن پروگرام شروع کرے گا
کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے نیویارک کے تعلیمی اداروں کے ساتھ کا آن لائن کوآرڈینیشن پروگرام شروع کے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے نیو یارک اسٹیٹ کے اسمبلی اسپیکر فل راموس (Mr Phil Ramos) کی اپنے وفد کے ساتھ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اسکولز کو ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں لا کر ایک دوسرے سے سیکھنے کے مواقع کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔
منگل کے روز کراچی کے نجی ہوٹل میں ہونے والی ملاقات میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ زاہد علی عباسی، سیکریٹری کالج ایجوکیشن صدف انیس شیخ، چیف پروگرام مینجر آر ایس یو ڈاکٹر جنید سموں، اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی جبکہ 32 رکنی وفد میں اسمبلی رکن ایلیک بروک، امریکن پاکستانی کمیٹی کے ڈاکٹر اعجاز، امتیاز راہی، امتیاز پیرزادہ، عامر میمن اور دیگر بھی موجود تھے۔
وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے نیو یارک اسٹیٹ کے اسمبلی اسپیکر فل راموس اور آئے ہوئے وفد کو سندھ میں تعلیمی چیلینجز کے سلسلے میں آگاہی دی، صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نےکہا کہ سندھ کی تعلیم کی ترقی میں امریکی عوام کا قابل تعلیم تعاون رہا ہے، سندھ میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے سیلاب سے متاثر ہونے والے 108 اسکولز کی اسٹیٹ آف دی آرٹ عمارتیں تعمیر کی گئیں۔
وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ ایک دوسرے سے سیکھنے کے لیے ورچوئل نظام کے تحت تعاون کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ سردار شاہ نے مزید کہا کہ ہم اسکولز کو ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں لا کر مؤثر کوآرڈینیشن کر سکتے ہیں۔
وفد نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سندھ کے اسکولز اور نیویارک کے اسکولز کے مابین آن لائن کوآرڈینیشن قائم کیا جائے۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں ایک سرکاری اور ایک نجی اسکول کا نیویارک کے اسکولز کے ساتھ ورچوئل رابطہ شروع کیا جائے گا۔ سندھ اور نیویارک کے اسکولز کی کانفرنسنگ کنیکٹوٹی سے اساتذہ اور طلبا اور ایک دوسرے معلومات کا تبادلہ کر سکیں گے۔
اس موقع پر نیو یارک اسٹیٹ کے اسمبلی اسپیکر فل راموس نے کہا کہ وہ نیویارک کمیونٹی کے طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن کانفرنسنگ کے ذریعے امریکی طلبہ پاکستان کے بارے میں پاکستانی اساتذہ اور پاکستانی اساتذہ امریکیوں سے سیکھ سکتے ہیں۔
نیو یارک اسٹیٹ کے اسمبلی اسپیکر فل راموس نے کہا کہ امریکی اور پاکستانی تعلیمی اداروں کے آن لائین کوآرڈینیشن سے تکنینکی تعلیم اور شارٹ کورسز کو بھی متعارف کروایا جا سکتا ہے۔
ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ دونوں ملکوں کو عوام سے عوام تک رابطہ کاری کے سلسلے بڑھانے کے اقدامات کو فروغ دیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔