- کراچی میں فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے ڈی ایس پی علی رضا جاں بحق
- گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے سیاحوں نے مری کا رخ کرلیا
- حکومت سندھ کا شاہراہ فیصل پر واقع عمارتوں کی بیرونی تزئین و آرائش کا فیصلہ
- سالانہ اجتماع میں شرکت کیلیے داؤدی بوہری کمیونٹی کی بھارت سے آمد جاری
- پرنس ہیری سے اختلافات، میگھن مارکل خود کو قید تصور کرتی ہیں، برطانوی مصنف
- دفتر سے بیماری کا بہانہ بنا کر فلائٹ پر جانے والی خاتون اپنے باس سے ٹکرا گئی
- چہرے کا درجہ حرارت ذیا بیطس کی تشخیص میں مدد دے سکتا ہے، تحقیق
- عمارتوں میں لگی لفٹ سے توانائی پیدا کرنے کا منصوبہ
- بھارتی بورڈ کا چیمپیئنز ٹرافی 2025 کیلیے روہت شرما کو کپتان برقرار رکھنے کا اعلان
- کراچی میں 8 اور 9 جولائی کو آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
- انٹرنیشنل ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد کا پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سیکریٹری پر جانبداری برتنے کا الزام
- سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ڈینٹل پریکٹس شروع کردی
- ایم کیوایم پاکستان نے شہریوں کیلیے شکایتی مرکز قائم کردیا
- روس: شدید گرمی کے دوران 7 بچوں سمیت 49 افراد نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک
- پاک آرمی نے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما ثمینہ بیگ کو ریسکیو کرلیا
- سپریم کورٹ میں دو اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر
- غلطی سے چھپے ٹکٹ نے لاٹری جتوادی
- سادہ ورزش کیمو تھراپی کے منفی اثرات سے بچا سکتی ہے، تحقیق
- 50 کروڑ برس پُرانی سمندری مخلوق بالکل ٹھیک حالت میں دریافت
- حکومت پنجاب اور تعلیمی اصلاحات کےماہر سر مائیکل باربر کامل کر کام کرنے پراتفاق
بجلی کے بل نے نامور اداکارہ اور فلم ڈائریکٹر سنگیتا کے بھی ہوش اڑا دیئے
![فوٹو : فائل](https://c.express.pk/2024/07/2661172-sangeetacoronaviruspositive-1719946651-637-640x480.jpg)
فوٹو : فائل
لاہور: راشد محمود اور نشو بیگم کے بعد بجلی کے بل نے نامور اداکارہ اور فلم ڈائریکٹر سنگیتا کے بھی ہوش اڑا دیئے،اداکارہ کے مطابق ان کا 60 ہزارر وپے کا بل آ گیا ہے، 20 ہزار بجلی کی قیمت ہوگی جبکہ 40 ہزار روپے اس کا ٹیکس ہوگا۔کامیڈی اسٹار غفار لہری بھی زیادہ بل آنے پر خاصے پریشان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عام شہریوں کی طرح بجلی کے بلوں نے فنکار برادری کے بھی اوسان خطا کر دیئے ہیں، سب سے پہلے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار راشد محمود نے بجلی کے زائد بل پر آواز اٹھائی تھی اور 45 ہزار سے زائد کا بل دیکھ کر انہوں نے اللہ تعالی سے موت مانگی تھیں۔
نشو بیگم کا بل بھی ایک لاکھ روپے آیا تھا جس پر وہ بھی خاصی پریشان تھیں، اب ناموراداکارہ اور فلمی ڈائریکٹر سنگیتا بھی بجلی کا 60 ہزار بل آنے پر سیخ پا ہیں۔
فلم ہدایتکارہ سنگیتا کا کہنا ہے کہ میں صرف ایک اے سی چلاتی ہوں، دوسرے اے سی میں نے رکھ دیئے ہیں، وہ لگائے ہی نہیں ہیں،اس کے باوجود 60 ہزار روپے کا بل آ گیا ہے۔
اداکارہ نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ بجلی والو، خدا کے لئے ہم پر رحم کرو، ایک اے سی کا بل 60 ہزار کیسے ہو سکتا ہے، اب اور کتنے ٹیکس لگاﺅ گے،20 ہزار بجلی ہوگا اور اس پر 40 ہزار روپے ٹیکس ہوں گے۔
نامور کامیڈین غفار لہری بھی بجلی کے بل آنے کے بعد سٹپٹا گئے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میں کرائے کے چھوٹے سے گھر میں رہتا ہوں اور صرف ایک پنکھا چلاتا ہوں، زیادہ سے زیادہ تین ہزار روپے بل آنا چاہیے تھا لیکن مجھے 20 ہزار روپے بجلی کا بل بھیج دیا گیا ہے، بل کی درستگی کے لئے متعلق لیسکو آفس گیا ہوں، ان کا کہنا ہے جو بل آیا ہے، اسے ہر صورت ادا کرنا ہی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ فنکاروں کو اس طرح کے بل بھیجنا انہیں مارنے کے مترادف ہے، ہمارے شو نہ ہونے کے برابر ہیں، چھ ، چھ ماہ ہمیں کام نہیں ملتا، ہمارا ارباب اختیار سے سوال ہے کہ اتنا زیادہ بل ہم کہاں سے ادا کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔