- بابر اعظم کی کپتانی پر ابھی کوئی بات نہیں ہوئی، محسن نقوی
- دورانِ برسات بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملے کو متحرک رہنے کے احکامات جاری
- لاہور؛ نولکھا پریسبیٹیرین چرچ میں نشست برائے بین المذاہب ہم آہنگی و یکجہتی کا اہتمام
- وزیراعظم کی نومنتخب ایرانی صدر کو ٹیلی فون پر مبارکباد
- وزیر اعلیٰ سندھ کی شدید بارشوں کے پیشِ نظر محکمہ آب پاشی کو منصوبہ بندی کی ہدایت
- صدر مملکت نے الیکشن ترمیمی بل کی مںظوری دے دی
- وزیر اعلیٰ سندھ نے 29 اراکین کو مختلف محکموں کا پارلیمانی سیکریٹری مقررکردیا
- لاہور میں تین لڑکیوں کا نوجوان دکاندار پر تشدد
- وزیر اعلیٰ سندھ اکا پولیو کے دو کیسز پر شدید برہمی کا اظہار
- کراچی؛ تنخواہ نہ ملنے پر ملازم نے آئی ٹی آفس کے مالک کو قتل کردیا
- عدالت کا پرویز الہی، بیٹے اور بہو کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم
- کراچی میں جرمن قونصل خانہ غیریورپی شہریوں کیلیے بند
- جماعت اسلامی کی آپریشن عزم استحکام کی مخالفت، طالبان سے مذاکرات کا مطالبہ
- کرکٹ کی بہتری کیلیے چیئرمین پی سی بی کی سابق کرکٹرز کے ساتھ اہم بیٹھک
- گورنرسندھ کا طلبا کیلیے اسکالر شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان
- ذوالفقار علی بھٹو معصوم تھے، انہیں غیر آئینی عدالت نے سزا دی، سپریم کورٹ
- بحرین میں مینیجر کی چوری کے الزام میں گرفتاری پر پی آئی اے کا ردعمل
- نومنتخب برطانوی وزیراعظم کی نیتن یاہو سے پہلی گفتگو؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا شہید پولیو ورکرز کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا اعلان
- اسٹاک ایکسچینج میں آتشزدگی پر رپورٹ طلب
ومبلڈن میں دفاعی چیمپئن مارکیٹا وونڈروسووا پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ
![فوٹو: فائل](https://c.express.pk/2024/07/2661214-marketanew-1719947888-827-640x480.jpg)
فوٹو: فائل
لندن: ومبلڈن چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن مارکیٹا ونڈروسووا پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہوگئیں۔
چیک ریپبلک کی مارکیٹا ونڈروسووا (Marketa Vondrousova) کو اسپین سے تعلق رکھنے والی عالمی نمبر 83 جیسیکا بوزاس مانیرو کے ہاتھوں 6-4، 6-2 سے حیران کن شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
مارکیٹا ونڈروسووا گزشتہ 30 برس میں پہلے ہی راونڈ میں باہر ہونے والی پہلی دفاعی چیمپئن ہیں۔ اس سے قبل 1994 میں جرمن لیجنڈ سٹیفی گراف ابتدائی راؤنڈ میں ہارنے والی آخری دفاعی چیمپئن تھیں جنہیں لوری میک نیل کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔
جیسیکا بوزاس نے میچ میں کامیابی پر کہا کہ مارکیٹاونڈروسووا کو شکست دینا میری زندگی اور کیریئر کے اہم ترین لمحات میں سے ایک ہے کیونکہ وہ دنیا کی بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اس لیے میچ میں مجھ پر کوئی دباؤ نہیں تھا۔
واضح رہے کہ مارکیٹا ونڈروسووا گزشتہ ماہ برلن گراس کورٹ ٹورنامنٹ میں گرنے سے اپنے دائیں کولہے پر چوٹ لگنے کے بعد فٹنس کے شکوک و شبہات کے ساتھ لندن پہنچی تھیں۔
جیسیکا بوزاس کو آخری 32 میں جگہ بنانے کے لیے رومانیہ کی اینا بوگڈان یا اپنی ہم وطن کرسٹینا بوکسا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔