- سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ڈینٹل پریکٹس شروع کردی
- دعا ہے کہ نیا سال پاکستان اور امت مسلمہ کیلیے امن و استحکام کا سال ثابت ہو، وزیراعظم
- سرکاری جامعات میں نئے شعبے اور کیمپسز کا قیام سندھ ایچ ای سی کی این اوسی سے مشروط
- ایم کیوایم پاکستان نے شہریوں کیلیے شکایتی مرکز قائم کردیا
- توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے کمیٹی قائم، 12 اہم ٹاسک سونپ دیے گئے
- ارشد ندیم کی ڈائمنڈ لیگ اتھلیٹکس کے جیولن تھرو مقابلے میں چوتھی پوزیشن
- کراچی میں فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی علی رضا اور سیکیورٹی گارڈ جاں بحق
- گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے سیاحوں نے مری کا رخ کرلیا
- حکومت سندھ کا شاہراہ فیصل پر واقع عمارتوں کی بیرونی تزئین و آرائش کا فیصلہ
- سالانہ اجتماع میں شرکت کیلیے داؤدی بوہری کمیونٹی کی بھارت سے آمد جاری
- پرنس ہیری سے اختلافات، میگھن مارکل خود کو قید تصور کرتی ہیں، برطانوی مصنف
- دفتر سے بیماری کا بہانہ بنا کر فلائٹ پر جانے والی خاتون اپنے باس سے ٹکرا گئی
- چہرے کا درجہ حرارت ذیا بیطس کی تشخیص میں مدد دے سکتا ہے، تحقیق
- عمارتوں میں لگی لفٹ سے توانائی پیدا کرنے کا منصوبہ
- بھارتی بورڈ کا چیمپیئنز ٹرافی 2025 کیلیے روہت شرما کو کپتان برقرار رکھنے کا اعلان
- کراچی میں 8 اور 9 جولائی کو آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
- انٹرنیشنل ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد کا پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سیکریٹری پر جانبداری برتنے کا الزام
- روس: شدید گرمی کے دوران 7 بچوں سمیت 49 افراد نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک
- پاک آرمی نے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما ثمینہ بیگ کو ریسکیو کرلیا
- سپریم کورٹ میں دو اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر
گوجرانوالا: چاندی کے تاجر کو اغوا کے بعد قتل میں ملوث ساتھی تاجر گرفتار
گوجرانوالا: پولیس نے بتایا کہ ایک ماہ قبل نوشہرہ روڈ سے چاندی کے تاجر کو اغوا کرکے قتل کرنے کا معمہ حل ہو گیا ہے اور اس میں مقتول کے ساتھی دکان دار سنیارا ہی ملوث پایا گیا اور انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گوجرانوالا کے علاقے باغبانپورہ پولیس نے مرکزی ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے، ملزمان بلال اور روبن نے مقتول کو گھر کے باہر سے اغوا کیا اور قتل کر کے لاش نہر میں بہا دی تھی۔
مزید بتایا گیا کہ گرفتار ملزمان کی نشان دہی پر مقتول کی لاش بھی برآمد کر لی گئی ہے، اور انہوں نے مقتول سے چاندی ہتھیانے کے لیے انہیں اغوا کیا تھا۔
گوجرانوالا پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان مقتول سے 27 کلو سے زائد چاندی لے کر فرار ہو گئے تھے تاہم ملزمان سے چوری شدہ چاندی بھی برآمد کر لی ہے۔
پولیس نے کہا کہ ملزم نے چاندی ہتھیانے کے لالچ اور اپنے کاروبار کو وسیع کرنے کی حاظر مقتول کو قتل کیا اور باغبانپورہ پولیس نے مقتول کی بیوی کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔
باغبانپورہ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کو تفتیش مکمل کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔