- سرکاری جامعات میں نئے شعبوں کا قیام سندھ ایچ ای سی کی منظوری سے مشروط
- مالی سال 2024، خدمات کی برآمدات میں اضافہ
- بھارت کی 1983 کی ورلڈکپ فاتح سائیڈ نے بھی ’انعام‘ مانگ لیا
- دورہ آسٹریلیا، شاہینز کے تربیتی کیمپ کا آج آغاز
- چیمپئنز ٹرافی کیخلاف بھارتی سازشیں
- ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح، انگلینڈ کو 79 رنز سے شکست
- خلیفۃ المسلمین امیر المومنین حضرت عمر فاروق رضی اﷲ عنہ
- فرانس: پارلیمانی انتخابات میں بائیں بازو کے اتحاد کو برتری
- سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ڈینٹل پریکٹس شروع کردی
- دعا ہے کہ نیا سال پاکستان اور امت مسلمہ کیلیے امن و استحکام کا سال ثابت ہو، وزیراعظم
- سرکاری جامعات میں نئے شعبے اور کیمپسز کا قیام سندھ ایچ ای سی کی این اوسی سے مشروط
- ایم کیوایم پاکستان نے شہریوں کیلیے شکایتی مرکز قائم کردیا
- توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے کمیٹی قائم، 12 اہم ٹاسک سونپ دیے گئے
- ارشد ندیم کی ڈائمنڈ لیگ اتھلیٹکس کے جیولن تھرو مقابلے میں چوتھی پوزیشن
- کراچی میں فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی علی رضا اور سیکیورٹی گارڈ جاں بحق
- گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے سیاحوں نے مری کا رخ کرلیا
- حکومت سندھ کا شاہراہ فیصل پر واقع عمارتوں کی بیرونی تزئین و آرائش کا فیصلہ
- سالانہ اجتماع میں شرکت کیلیے داؤدی بوہری کمیونٹی کی بھارت سے آمد جاری
- پرنس ہیری سے اختلافات، میگھن مارکل خود کو قید تصور کرتی ہیں، برطانوی مصنف
- دفتر سے بیماری کا بہانہ بنا کر فلائٹ پر جانے والی خاتون اپنے باس سے ٹکرا گئی
ناقص کارکردگی کے باوجود کھلاڑیوں کو لیگز کیلئے این او سی مل گیا
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں پر ایک بار پھر مہربان ہو گیا، 12کرکٹرز کو انٹرنیشنل لیگز میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے این او سی جاری کر دیے۔
پیسر محمد عامر، شاداب خان سمیت متعدد پلیئرز سی پی ایل، لنکا پریمیئر لیگز سمیت دیگر عالمی ایونٹس کے دوران ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ فخر زمان 29 اگست سے 6 اکتوبر تک شیڈول کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شامل ہوں گے۔
فاسٹ بولر محمد عامر 4 سے 20 جولائی تک کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے۔اسپنر ابرار احمد 4 سے 28 جولائی تک جاری رہنے والی میجر لیگ کرکٹ کے دوران ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
مزید پڑھیں: ملک کیلئے محدود بالنگ! لیگز کیلئے این او سی، سلمان بٹ بھڑک اٹھے
پیسر حارث روف بھی اسی ایونٹ کے دوران بولنگ کرتے دکھائی دیں گے، زمان خان ان کے ساتھ ٹورنامنٹ میں شامل ہونے والے ہیں، محمد حارث، محمد حسنین، سلمان علی آغا، اور شاداب خان 21 جولائی تک لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کریں گے۔
شرجیل خان اور صہیب مقصود ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے لیے تیار ہیں، ایونٹ 3 جولائی سے 13 جولائی تک شیڈول ہیں۔ اسامہ میر 23 جولائی سے 20 اگست تک شیڈول دی ہنڈرڈ میں شریک ہوں گے،وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور اوپنر صائم ایوب کو سی پی ایل کیلیے این او سی نہیں مل سکے،وہ گیانا واریئرز کا حصہ تھے۔
مزید پڑھیں: “بابراعظم کسی بھی بڑی بین الاقوامی ٹیم میں فٹ نہیں ہوتے”
دریں اثنا اعظم خان پی سی بی کی 2 لیگز پالیسی کے سبب لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے.
بورڈ کی جانب سے ایک کھلاڑی کو سال میں صرف 2 لیگز کیلیے این اور سی جاری کرنے کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا، جس پر اعظم خان نے ایل پی ایل سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا، ان کی خدمات کینڈی نے حاصل کی تھیں، اب اعظم خان انٹرنیشنل لیگ اور کیریبیئن پریمیئر لیگ میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کا مذاق اڑانے کی ہربھجن کی ویڈیو وائرل
ویسٹ انڈین لیگ 28 اگست سے شروع ہوگی، اسی ماہ پاکستان کو بنگلہ دیش کیخلاف 2 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز میں شرکت کرنی ہے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔