- وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
- اسرائیل کی غزہ میں اسکول پربمباری، قرآن پاک پڑھتے بچوں سمیت 16 افراد شہید
- شہر قائد میں زکوٰۃ اور عشر کمیٹی کا چیئرمین ٹارگٹ کلنگ کا شکار
- اوکاڑہ، تھانہ صدر میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، تین فرار
- نپولین کے پستول نیلامی میں 1.69 ملین یورو میں فروخت
- مالی سال 2024، خدمات کی برآمدات میں اضافہ
- بھارت کی 1983 کی ورلڈکپ فاتح سائیڈ نے بھی ’انعام‘ مانگ لیا
- دورہ آسٹریلیا، شاہینز کے تربیتی کیمپ کا آج آغاز
- چیمپئنز ٹرافی کیخلاف بھارتی سازشیں
- ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح، انگلینڈ کو 79 رنز سے شکست
- خلیفۃ المسلمین امیر المومنین حضرت عمر فاروق رضی اﷲ عنہ
- فرانس: پارلیمانی انتخابات میں بائیں بازو کے اتحاد کو برتری
- سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ڈینٹل پریکٹس شروع کردی
- دعا ہے کہ نیا سال پاکستان اور امت مسلمہ کیلیے امن و استحکام کا سال ثابت ہو، وزیراعظم
- سرکاری جامعات میں نئے شعبے اور کیمپسز کا قیام سندھ ایچ ای سی کی این اوسی سے مشروط
- ایم کیوایم پاکستان نے شہریوں کیلیے شکایتی مرکز قائم کردیا
- توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے کمیٹی قائم، 12 اہم ٹاسک سونپ دیے گئے
- ارشد ندیم کی ڈائمنڈ لیگ اتھلیٹکس کے جیولن تھرو مقابلے میں چوتھی پوزیشن
- کراچی میں فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی علی رضا اور سیکیورٹی گارڈ جاں بحق
- گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے سیاحوں نے مری کا رخ کرلیا
ورلڈ کپ میں ریکارڈز کا بھی طوفان جاری رہا
![(فوٹو: انٹرنیٹ)](https://c.express.pk/2024/07/2661302-twc-1719971769-373-640x480.jpg)
(فوٹو: انٹرنیٹ)
کراچی: کراچی (اسپورٹس ڈیسک) ٹی 20 ورلڈکپ میں ریکارڈز کا بھی طوفان جاری رہا، سب سے زیادہ فتوحات، وکٹوں اور چھکوں کے ریکارڈز الٹ پلٹ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈکپ میں کئی ریکارڈز قائم ہوئے،فائنل میں ایونٹ کی ناقابل شکست ٹیموں کا ٹکراؤ ہوا، جس میں سے ایک کے زیادہ میچز جیتنا یقینی تھا ، بھارت کی فتح سے دونوں ٹیموں کی ایونٹ میں 8، 8 فتوحات ریکارڈ ہوئیں۔
بلو شرٹس کا کینیڈا کے ساتھ پہلے راؤنڈ کا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ فیصلہ کن معرکے میں بھارت نے 7 وکٹ پر 176 رنز بنائے ، یہ کسی بھی ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں سب سے بڑا ٹوٹل ہے، اس سے قبل 2021 میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 2 وکٹ پر 173 رنز اسکور کیے تھے۔
روہت شرما ٹی 20 عالمی ٹرافی جیتنے والے معمر ترین کپتان بنے، انھوں نے یہ ٹائٹل 37 برس اور 60 دن کی عمر میں حاصل کیا۔
ارشدیپ سنگھ اور فضل حق فاروقی نے 17، 17 وکٹیں لیں، یہ وانندو ہسارنگا کے ریکارڈ سے ایک شکار زیادہ ہے، نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن نے پاپوانیوگنی کے خلاف اپنے تمام 4 اوورز میڈن کرکے ٹی 20 ورلڈکپ کا نیا ریکارڈ بنایا۔
نکولس پوران نے سب سے زیادہ 17 چھکے جڑ کر کرس گیل کا ایک ایونٹ میں 16چھکوں کا ریکارڈ توڑا، پورے ٹورنامنٹ میں کوئی بھی پلیئر سنچری نہ بناسکا، نکولس پوران نے سب سے بڑی 98 رنز کی اننگز کھیلی۔
امریکا کے ایرون جونز نے 94 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، روہت شرما 92 کی اننگز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔