- پارکنسنز بیماری کیا ہے؟ خوراک، ورزش سے اسے کیسے بہتر کیا جاسکتا ہے؟
- امریکا میں بچوں کی شرح اموات میں اضافہ
- بل ادائیگی والے علاقوں میں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک، نیپرا کو نوٹس
- انٹرنیٹ پر خشکی سے چھٹکارا پانے کا انوکھا طریقہ وائرل
- گوجرانولہ: طالبات کی فحش ویڈیوز کے وائرل ہونے پر وین ڈرائیور گرفتار
- انڈونیشیا میں مٹی کا تودہ سونے کی کان پر گر گیا؛ 12 ہلاک اور 18 لاپتا
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- سیاسی عدم استحکام کے باعث معاشی مشکلات کا سامنا ہے، احسن اقبال
- فارم 47 کیا چیز ہے، قانون میں اس کیلئے کیا لفظ استعمال کیا گیا؟ چیف جسٹس
- علی رضا کے قتل کو فرقہ وارانہ تناظر میں بھی دیکھ رہے ہیں، وزیر داخلہ سندھ
- الیکشن ٹریبیونلز؛ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن جلدازجلد بامعنی مشاورت کریں، سپریم کورٹ
- ممبئی میں 600 ملی میٹر بارش؛ سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، پروازیں منسوخ اور اسکول بند
- کراچی میں گرمی کی شدت کے سبب جِلدی امراض میں اضافہ
- مشتاق احمد کا انگلینڈ کرکٹ اینڈ ویلز بورڈ سے معاہدہ ہوگیا
- انسداد دہشتگردی عدالت میں ضمانت کی درخواست، بانی پی ٹی آئی پر فرد جرم 29 جولائی کو عائد ہوگی
- شاہ محمود اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل
- سندھ اسمبلی؛ نثار کھوڑو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب
- ٹیکس محصولات میں اضافہ نہ کیا تو یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام نہیں ہوگا، وزیر خزانہ
- اسلام آباد کے 3حلقوں میں مبینہ دھاندلی؛ ن لیگ کے کامیاب امیدواروں سے دوبارہ بیان حلفی طلب
- ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران فوج تعینات کرنے کی منظوری
حریم فاروق نے منگنی کرلی؟ ویڈیو وائرل
![حریم فاروق کی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا : فوٹو : ویب ڈیسک](https://c.express.pk/2024/07/2661323-hareem-1719979389-887-640x480.jpg)
حریم فاروق کی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا : فوٹو : ویب ڈیسک
پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروق کی منگنی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔
حریم فاروق نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جوکہ مختلف تصاویر کو ایک جگہ اکٹھا کرکے بنائی گئی۔
ویڈیو میں اداکارہ کے ہمراہ سعد سلطان نامی شخص بھی موجود ہے، یہ تصاویر مختلف موقع پر لی گئیں جنہیں دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حریم فاروق اور سعد کے درمیان کافی گہری دوستی ہے۔
آخر کی تصاویر میں حریم فاروق ساڑھی میں ملبوس ہیں جبکہ سعد سلطان نے سیاہ اور سفید رنگ کا روایتی پینٹ سوٹ زیب تن کیا ہوا ہے، ویڈیو میں دونوں ایک ساتھ کافی خوش بھی نظر آرہے ہیں۔
حریم فاروق نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سعد سلطان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سعدی! سالگرہ مبارک ہو، آپ میرے پاگل پن کو پُرسکون کرتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ ہم نے تقریباً آدھی زندگی ایک ساتھ گزاری ہے، اب مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ آپ کے بغیر زندگی کیسی ہوگی۔
پوسٹ کے اختتام میں حریم فاروق نے سعد سلطان سے اپنی محبت کا بھی اظہار کیا۔
حریم فاروق کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ کی منگنی کی خبریں گردش کررہی ہیں، کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے ویڈیو میں نظر آنے والے شخص سعد سلطان کو اپنا جیون سلطان چُن لیا ہے، تاہم اداکارہ نے ابھی تک ان خبروں پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔