- عدالت کا پرویز الہی، بیٹے اور بہو کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم
- کراچی میں جرمن قونصل خانہ غیریورپی شہریوں کیلیے بند
- جماعت اسلامی کی آپریشن عزم استحکام کی مخالفت، طالبان سے مذاکرات کا مطالبہ
- کرکٹ کی بہتری کیلیے چیئرمین پی سی بی کی سابق کرکٹرز کے ساتھ اہم بیٹھک
- گورنرسندھ کا طلبا کیلیے اسکالر شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان
- ذوالفقار علی بھٹو معصوم تھے، انہیں غیر آئینی عدالت نے سزا دی، سپریم کورٹ
- لاہور؛ نولکھا پریسبیٹیرین چرچ میں نشست برائے بین المذاہب ہم آہنگی و یکجہتی کا اہتمام
- بحرین میں مینیجر کی چوری کے الزام میں گرفتاری پر پی آئی اے کا ردعمل
- نومنتخب برطانوی وزیراعظم کی نیتن یاہو سے پہلی گفتگو؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا شہید پولیو ورکرز کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا اعلان
- اسٹاک ایکسچینج میں آتشزدگی پر رپورٹ طلب
- کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بارش، اندرون شہرحبس میں اضافہ
- دہشت گردی کے مسائل دورہ افغانستان یا چائے کا کپ پینے سے حل نہیں ہوتے، بلاول بھٹو
- روس کے یوکرین پر دن دیہاڑے میزائل اور ڈرونز حملے، 29 شہری ہلاک
- برطانیہ کی نئی خاتون اوّل پولش نژاد یہودی وکیل ہیں
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان
- جسٹس طارق کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی شروع
- عمران خان نے بھوک ہڑتال کی تو پوری دنیا میں بھوک ہڑتال ہوگی، وزیراعلیٰ کے پی
- آذربائیجان کے صدر 12 جولائی کو پاکستان کے ایک روزہ دورے پرپہنچیں گے
- کے الیکٹرک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے پر توجہ دے، وزیرخزانہ
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق عالمی رپورٹ ہمارے مؤقف کی تائید ہے، بیرسٹر سیف
پشاور: مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ورکنگ گروپ کی حالیہ رپورٹ نے ہماری موقف کی تائید کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم کے ساتھ ساتھ عالمی برادری نے بھی عمران خان کی گرفتاری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے جبری حراست نے دو ٹوک الفاظ میں عمران خان کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جب کہ ہم روز اول سے کہہ رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی پر تمام مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ جعلی فارم 47 سرکار میں انسانی حقوق کی پامالی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی دھڑادھڑ جاری ہے۔ بغض عمران میں سازشی ٹولہ ملکی اور بین الاقوامی قوانین کو پاؤں کے نیچے روند رہا ہے۔ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی جعلی حکومت کو مہنگی پڑے گی۔ جب کہ اس سے ملک کی عالمی سطح پر بدنامی بھی ہوگی۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان پر مینڈیٹ چور سرکار نے جعلی مقدمات درج کیے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اور دیگر کارکنان کے خلاف مقدمات فی الفور ختم کیے جائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔