- کراچی میں جرمن قونصل خانہ غیریورپی شہریوں کیلیے بند
- جماعت اسلامی کی آپریشن عزم استحکام کی مخالفت، طالبان سے مذاکرات کا مطالبہ
- کرکٹ کی بہتری کیلیے چیئرمین پی سی بی کی سابق کرکٹرز کے ساتھ اہم بیٹھک
- گورنرسندھ کا طلبا کیلیے اسکالر شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان
- ذوالفقار علی بھٹو معصوم تھے، انہیں غیر آئینی عدالت نے سزا دی، سپریم کورٹ
- لاہور؛ نولکھا پریسبیٹیرین چرچ میں نشست برائے بین المذاہب ہم آہنگی و یکجہتی کا اہتمام
- بحرین میں مینیجر کی چوری کے الزام میں گرفتاری پر پی آئی اے کا ردعمل
- نومنتخب برطانوی وزیراعظم کی نیتن یاہو سے پہلی گفتگو؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا شہید پولیو ورکرز کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا اعلان
- اسٹاک ایکسچینج میں آتشزدگی پر رپورٹ طلب
- کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بارش، اندرون شہرحبس میں اضافہ
- دہشت گردی کے مسائل دورہ افغانستان یا چائے کا کپ پینے سے حل نہیں ہوتے، بلاول بھٹو
- روس کے یوکرین پر دن دیہاڑے میزائل اور ڈرونز حملے، 29 شہری ہلاک
- برطانیہ کی نئی خاتون اوّل پولش نژاد یہودی وکیل ہیں
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان
- جسٹس طارق کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی شروع
- عمران خان نے بھوک ہڑتال کی تو پوری دنیا میں بھوک ہڑتال ہوگی، وزیراعلیٰ کے پی
- آذربائیجان کے صدر 12 جولائی کو پاکستان کے ایک روزہ دورے پرپہنچیں گے
- کے الیکٹرک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے پر توجہ دے، وزیرخزانہ
- دہشت گردی مقدمات، وزیراعلیٰ گنڈا پور پر 29 جولائی کو فرد جرم عائد ہوگی
وزیراعلیٰ سندھ کی یوسی کی سطح پر ترقیاتی میپ بنانے کی ہدایت
![وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں ہجرت کرنے والوں کا بھی ڈیٹا طلب کرلیا:فوٹو:فائل](https://c.express.pk/2024/07/2661429-muradalishah-1719989586-360-640x480.jpg)
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں ہجرت کرنے والوں کا بھی ڈیٹا طلب کرلیا:فوٹو:فائل
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یونین کونسل( یو سی) کی سطح پر ترقیاتی میپ بنانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت پاکستان بیورو آف شماریات کا اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ نے ادارہ شماریات کو تمام یوسی اور ٹاؤن کا ڈیٹا مہیا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یو سی اور ٹاؤن آبادی، مکان اور سہولیات کی میپنگ ہو تا کہ ضروریات پر کام کرسکیں۔ ترقیاتی میپ سے معلوم ہوگا کہ کہاں سہولیات دی جانی چاہئیے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے ٹاؤن اور یو سی کی سطح پر کچے پکے مکانات اور صوبے میں ہجرت کرنے والوں کا بھی ڈیٹا طلب کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کا ڈیٹا بھی یو سی اور ٹاؤن کی سطح پر چاہئیے۔ بچوں کے ڈیٹا سے معلوم ہو جائے گا کہ کتنے بچے اسکول جا رہے ہیں اور کتنے نہیں۔ یہ بھی ایک تضاد ہے کہ اسکول سے باہر کتنے بچے ہیں۔
مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ میرا منصوبہ ہے کہ ڈیٹا کے حساب سے ترقیاتی منصوبہ تیار کریں۔ ہم بجلی کی سہولت کے لیے بھی ڈیٹا چاہتے ہیں تا کہ سولر پینل مہیا کیے جا سکیں۔ وزیراعلیٰ نے سندھ کے ادارہ شماریات کو وفاقی ادارہ شماریات کے ساتھ رابطے بڑھانے کی ہدایت کی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے چیف ڈاکٹر ندیم نے وزیراعلٰی کو تمام اعداد و شمار مہیا کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔