- وزیراعظم کی نومنتخب ایرانی صدر کو ٹیلی فون پر مبارکباد
- وزیر اعلیٰ سندھ کی شدید بارشوں کے پیشِ نظر محکمہ آب پاشی کو منصوبہ بندی کی ہدایت
- صدر مملکت نے الیکشن ترمیمی بل کی مںظوری دے دی
- وزیر اعلیٰ سندھ نے 29 اراکین کو مختلف محکموں کا پارلیمانی سیکریٹری مقررکردیا
- لاہور میں تین لڑکیوں کا نوجوان دکاندار پر تشدد
- وزیر اعلیٰ سندھ اکا پولیو کے دو کیسز پر شدید برہمی کا اظہار
- کراچی؛ تنخواہ نہ ملنے پر ملازم نے آئی ٹی آفس کے مالک کو قتل کردیا
- عدالت کا پرویز الہی، بیٹے اور بہو کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم
- کراچی میں جرمن قونصل خانہ غیریورپی شہریوں کیلیے بند
- جماعت اسلامی کی آپریشن عزم استحکام کی مخالفت، طالبان سے مذاکرات کا مطالبہ
- کرکٹ کی بہتری کیلیے چیئرمین پی سی بی کی سابق کرکٹرز کے ساتھ اہم بیٹھک
- گورنرسندھ کا طلبا کیلیے اسکالر شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان
- ذوالفقار علی بھٹو معصوم تھے، انہیں غیر آئینی عدالت نے سزا دی، سپریم کورٹ
- لاہور؛ نولکھا پریسبیٹیرین چرچ میں نشست برائے بین المذاہب ہم آہنگی و یکجہتی کا اہتمام
- بحرین میں مینیجر کی چوری کے الزام میں گرفتاری پر پی آئی اے کا ردعمل
- نومنتخب برطانوی وزیراعظم کی نیتن یاہو سے پہلی گفتگو؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا شہید پولیو ورکرز کے لواحقین کو پلاٹ دینے کا اعلان
- اسٹاک ایکسچینج میں آتشزدگی پر رپورٹ طلب
- کراچی کے مضافاتی علاقوں میں بارش، اندرون شہرحبس میں اضافہ
- دہشت گردی کے مسائل دورہ افغانستان یا چائے کا کپ پینے سے حل نہیں ہوتے، بلاول بھٹو
وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک ہم منصب سے ملاقات
![دونوں وزرائے اعظم نے ملاقات میں باہمی دلچسپپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا:فوٹو:سوشل میڈیا](https://c.express.pk/2024/07/2661455-pmmeetstajikcounterpart-1719991455-933-640x480.jpg)
دونوں وزرائے اعظم نے ملاقات میں باہمی دلچسپپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا:فوٹو:سوشل میڈیا
دوشنبے: وزیراعظم شہباز شریف نے دو شنبے میں تاجک ہم منصب قاہر رسول زادہ سے ملاقات کی۔
پاکستان اور تاجکستان کے وزرائے اعظم نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے تاجک وزیراعظم کو تیسری اعلیٰ سطح آبی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی اور آبی سفارت کاری کے شعبے میں تاجکستان کے قائدانہ کردار کو سراہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کو پاکستان اور تاجکستان کے تعلقات میں سنگ میل قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس معاہدے سے مفید اقتصادی تعاون کے نئے شعبوں کو فروغ حاصل ہوگا۔
پاکستان اپنی “ویژن سنٹرل ایشیا” پالیسی کے مطابق تاجکستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ روابط کے مزید فروغ کو جاری رکھے گا۔ انہوں نے خطے کی پائیدار اور طویل مدتی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے علاقائی روابط کی کلیدی اہمیت پر بھی زور دیا۔
ملاقات میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی اور وسط ایشیائی خطے میں علاقائی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تاجک وزیراعظم کو کراچی بندرگاہ کو ٹرانزٹ تجارت کے لیے استعمال کرنے کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ریل ٹریکس اور سڑکوں کی تعمیر سے علاقئی روابط کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔ وزیراعظم نے وسط ایشیائی ممالک کو تجارتی راہداری فراہم کرنے اور علاقائی تجارت کے فروغ کے لیے پاکستان کی جانب سے علاقائی کنیکٹیویٹی سمٹ کی میزبانی کی تجویز پیش کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔