- جیمز اینڈرسن لارڈز میں کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے کے لیے تیار
- آئی سی سی کا اجلاس، چیئرمین کے انتخابی عمل پربات چیت متوقع
- کوئی نیوٹرل وینیو نہیں چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی
- بابر اعظم کی کپتانی پر ابھی کوئی بات نہیں ہوئی، محسن نقوی
- دورانِ برسات بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملے کو متحرک رہنے کے احکامات جاری
- لاہور؛ نولکھا پریسبیٹیرین چرچ میں نشست برائے بین المذاہب ہم آہنگی و یکجہتی کا اہتمام
- وزیراعظم کی نومنتخب ایرانی صدر کو ٹیلی فون پر مبارکباد
- وزیر اعلیٰ سندھ کی شدید بارشوں کے پیشِ نظر محکمہ آب پاشی کو منصوبہ بندی کی ہدایت
- صدر مملکت نے الیکشن ترمیمی بل کی مںظوری دے دی
- وزیر اعلیٰ سندھ نے 29 اراکین کو مختلف محکموں کا پارلیمانی سیکریٹری مقررکردیا
- لاہور میں تین لڑکیوں کا نوجوان دکاندار پر تشدد
- وزیر اعلیٰ سندھ اکا پولیو کے دو کیسز پر شدید برہمی کا اظہار
- کراچی؛ تنخواہ نہ ملنے پر ملازم نے آئی ٹی آفس کے مالک کو قتل کردیا
- عدالت کا پرویز الہی، بیٹے اور بہو کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم
- کراچی میں جرمن قونصل خانہ غیریورپی شہریوں کیلیے بند
- جماعت اسلامی کی آپریشن عزم استحکام کی مخالفت، طالبان سے مذاکرات کا مطالبہ
- کرکٹ کی بہتری کیلیے چیئرمین پی سی بی کی سابق کرکٹرز کے ساتھ اہم بیٹھک
- گورنرسندھ کا طلبا کیلیے اسکالر شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان
- ذوالفقار علی بھٹو معصوم تھے، انہیں غیر آئینی عدالت نے سزا دی، سپریم کورٹ
- بحرین میں مینیجر کی چوری کے الزام میں گرفتاری پر پی آئی اے کا ردعمل
بلاک بسٹر فلم 'کرش' کا چائلڈ آرٹسٹ ڈاکٹر بن گیا
ممبئی: بالی ووڈ کی سُپر ہٹ فلم ‘کرش’ میں ہرتھیک روشن کے بچپن کا کردار نبھانے والا چائلڈ آرٹسٹ مکی دھامیجانی اب بڑا ہوکر آنکھوں کا سرجن بن گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مکی دھامیجانی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی ویڈیو پوسٹ کی جوکہ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر بھی وائرل ہورہی ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں ڈاکٹر مکی دھامیجانی اسپتال میں موجود ہیں اور اُن کے ہاتھ میں آنکھوں کے علاج میں استعمال ہونے والی دوا بھی موجود ہے جبکہ ویڈیو میں اُن کی فلم ‘کرش’ کے سین بھی دکھائے گئے ہیں۔
ڈاکٹر مکی دھامیجانی نے کہا کہ نہ جانے کتنی بار مجھے دیکھ کر لوگ یہ کہتے ہیں کہ ‘ہم نے آپ کو پہلے بھی کہیں دیکھا ہے’۔
اُنہوں نے کہا کہ یقیناََ! سب نے مجھے پہلے دیکھا ہوگا کیونکہ ماضی میں مجھے جونیئر کرش کا کردار ادا کرنے اور فلم ‘کرش’ کی انتہائی باصلاحیت کاسٹ کے ساتھ کام کرنے کا ناقابلِ یقین موقع ملا تھا، میرے لیے اس فلم کا حصہ بننا واقعی خوشی کی بات تھی۔
ڈاکٹر مکی نے کہا کہ ایک چائلڈ آرٹسٹ بننے سے لے کر آنکھوں کا سرجن بننے تک کا میرا سفر حیرت انگیز رہا، اس سفر کے دوران، میں نے بہت کچھ سیکھا۔
اُنہوں نے کہا کہ میں نے فلم میں سُپر ہیرو کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا لیکن اب میں حقیقی زندگی میں لوگوں کی آنکھوں کی دیکھ بھال کرکے ایک سُپر ہیرو بن سکتا ہوں۔
ڈاکٹر مکی نے مزید کہا کہ میں لوگوں کی جانب سے ملنے والی محبت کے لیے سب کا بےحد شکرگزار ہوں۔
واضح رہے کہ سال 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم میں ہرتھیک روشن نے کرش کا مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ اُن کے بچپن کا کردار مکی دھامیجانی نے نبھایا تھا، اس فلم کی دیگر کاسٹ میں پریانکا چوپڑا، ریکھا اور نصیرالدین شاہ شامل تھے۔
فلم کے پہلے حصے کی کامیابی کے بعد، فلمساز راکیش روشن نے ‘کرش’ کے مزید سیکوئلز بھی ریلیز کیے تھے جوکہ کامیاب ہوئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔