- جیمز اینڈرسن لارڈز میں کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے کے لیے تیار
- آئی سی سی کا اجلاس، چیئرمین کے انتخابی عمل پربات چیت متوقع
- کوئی نیوٹرل وینیو نہیں چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی
- بابر اعظم کی کپتانی پر ابھی کوئی بات نہیں ہوئی، محسن نقوی
- دورانِ برسات بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملے کو متحرک رہنے کے احکامات جاری
- لاہور؛ نولکھا پریسبیٹیرین چرچ میں نشست برائے بین المذاہب ہم آہنگی و یکجہتی کا اہتمام
- وزیراعظم کی نومنتخب ایرانی صدر کو ٹیلی فون پر مبارکباد
- وزیر اعلیٰ سندھ کی شدید بارشوں کے پیشِ نظر محکمہ آب پاشی کو منصوبہ بندی کی ہدایت
- صدر مملکت نے الیکشن ترمیمی بل کی مںظوری دے دی
- وزیر اعلیٰ سندھ نے 29 اراکین کو مختلف محکموں کا پارلیمانی سیکریٹری مقررکردیا
- لاہور میں تین لڑکیوں کا نوجوان دکاندار پر تشدد
- وزیر اعلیٰ سندھ اکا پولیو کے دو کیسز پر شدید برہمی کا اظہار
- کراچی؛ تنخواہ نہ ملنے پر ملازم نے آئی ٹی آفس کے مالک کو قتل کردیا
- عدالت کا پرویز الہی، بیٹے اور بہو کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم
- کراچی میں جرمن قونصل خانہ غیریورپی شہریوں کیلیے بند
- جماعت اسلامی کی آپریشن عزم استحکام کی مخالفت، طالبان سے مذاکرات کا مطالبہ
- کرکٹ کی بہتری کیلیے چیئرمین پی سی بی کی سابق کرکٹرز کے ساتھ اہم بیٹھک
- گورنرسندھ کا طلبا کیلیے اسکالر شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان
- ذوالفقار علی بھٹو معصوم تھے، انہیں غیر آئینی عدالت نے سزا دی، سپریم کورٹ
- بحرین میں مینیجر کی چوری کے الزام میں گرفتاری پر پی آئی اے کا ردعمل
قومی اسمبلی حلقہ 231 کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی پر حکمِ امتناع میں توسیع
![(فوٹو : فائل)](https://c.express.pk/2024/07/2661524-votecounting-1720000841-518-640x480.jpg)
(فوٹو : فائل)
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 231 ملیر کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کردی۔
جسٹس ارشد حسین خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو حلقہ این اے 231 ملیر کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں الیکشن کمیشن کے لا آفیسر و دیگر پیش ہوئے۔
عدالت نے دوبارہ گنتی روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی اور الیکشن کمیشن کو آئندہ سماعت تک دوبارہ گنتی سے روک دیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار خالد محمود ایڈووکیٹ نے پیپلز پارٹی کے حکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔ الیکشن ٹریبونل نے خالد محمود کی درخواست پر این اے 231 کے 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔ پیپلز پارٹی کے عبد الحکیم بلوچ نے الیکشن ٹریبونل کے دوبارہ گنتی کے احکامات کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔ حکیم بلوچ نے مؤقف اپنایا تھا کہ الیکشن ٹریبونل نے ہمارا مؤقف سنے بغیر 4 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔