- وزیر داخلہ کا رات گئے ڈی چوک کا دورہ، ڈیوٹی پر معمور جوانوں کا حوصلہ بڑھایا
- قصور میں ناکہ زن ڈاکو نے درجنوں راہگیروں کو لوٹ لیا، پولیس کا کارروائی سے انکار
- وفاقی حکومت کا لیہ میں سولر پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ
- ایف بی آر اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیکس اتھارٹیز کے درمیان تنازعہ پیدا ہو گیا
- شہریوں کے نام پر جاری غیر قانونی سمیں افغان باشندے کو فروخت کیے جانے کا انکشاف
- ٹرمپ کا کیس سننے والے جج کو دھمکی دینے والے ملزم پر فرد جرم عائد
- پاک-انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ تیسرے اور آخری میچ کے لیے مقام کی منتقلی کے سائے بڑھنے لگے
- عالمی کھجور فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر یو اے ای قونصل خانے میں پرتکلف عشائیہ
- امریکی فوج کا یمن میں حوثیوں کے زیرانتظام مختلف شہروں پر 15 حملے
- کراچی: گلشنِ معمار میں مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک
- کراچی میں نوجوان کی خود کو گولی مار کر خودکشی
- بھارتی نژاد سنگاپور کے سابق وزیر کو کرپشن کے الزام میں قید کی سزا
- لندن سے امریکا کا سفر دو گھنٹے میں کب ممکن ہوگا؟
- بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 28 ماؤ علیحدگی پسند ہلاک
- پاک فوج نے اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمے داریاں سنبھال لیں
- 7 اکتوبر کو بتا دیں ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
- لاہور میں امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی تیاری
- وزیراعظم اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات، حکومت کی گورنر راج کی تردید
- اسرائیل کے دو فوجی گولان کی پہاڑیوں میں لڑائی کے دوران ہلاک، 24 زخمی
- سوات؛ تیلگرام میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد ہلاک
آئی ایم ایف کا بجلی کی قیمت میں مزید 5 روپے فی یونٹ اضافے کامطالبہ
اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان سے 10 جولائی سے پہلے بجلی کی قیمت میں مزید 5 روپے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کی تجویز پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے حالیہ ورچوئل رابطے میں دی گئی ہے۔
پاکستان حکام کی جانب سے آئی ایم ایف کو ورچوئل اجلاس کے دوران بجٹ کے مشکل فیصلے سے آگاہ کیا گیا اور آئی ایم ایف کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ورچوئل ملاقات میں آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے پہلے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے اور بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں اور گیس مہنگی کرنے کے اقدامات کو سراہا ہے۔
آئی ایم ایف نے معیشت کی بہتری کے لیے تاحال کیے جانے والے اقدامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام کا معاہدہ رواں ماہ طے پانے کا امکان ہے، نئے قرض پروگرام پر اسٹاف لیول مذاکرات مئی میں ہو چکے ہیں اور حکومت پاکستان نے مئی سے اب تک بیش تر پیشگی اہداف حاصل کر لیے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے 8 ارب ڈالر قرض پروگرام چاہتا ہے اور حکام کو توقع ہے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان رواں ماہ اسٹاف سطع کا معاہدہ ہو جائے گا کیونکہ اس پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کے تجویز کردہ پیشگی اقدامات کیے جاچکے ہیں۔
آئی ایم ایف کے چند اسٹرکچرل نوعیت کے شرائط ورچوئل ملاقاتوں میں جلد پر کر لیا جائے گا اور یہ بھی امکان ہے کہ آئی ایم ایف جائزہ مشن رواں ماہ ہی پاکستان آئے اور اس دورے میں معاہدہ طے پا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔