- پروفیشنل باکسنگ میں پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسر محمد وسیم کی ایک اور کامیابی
- کے الیکٹرک نے صارفین کیلیے ڈسکاؤنٹ پروگرام ’’اسٹار ریوارڈ‘‘ متعارف کرا دیا
- کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سوشل سیکیورٹی کنٹری بیوشن کی شرح میں کمی کا مطالبہ
- سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کراچی کے صدر کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی
- وزیر داخلہ کا رات گئے ڈی چوک کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ
- قصور میں ناکہ زن ڈاکو نے درجنوں راہگیروں کو لوٹ لیا، پولیس کا کارروائی سے انکار
- وفاقی حکومت کا لیہ میں سولر پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ
- ایف بی آر اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیکس اتھارٹیز کے درمیان تنازعہ پیدا ہو گیا
- شہریوں کے نام پر جاری غیر قانونی سمیں افغان باشندے کو فروخت کیے جانے کا انکشاف
- ٹرمپ کا کیس سننے والے جج کو دھمکی دینے والے ملزم پر فرد جرم عائد
- پاک-انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ تیسرے اور آخری میچ کے لیے مقام کی منتقلی کے سائے بڑھنے لگے
- عالمی کھجور فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر یو اے ای قونصل خانے میں پرتکلف عشائیہ
- امریکی فوج کا یمن میں حوثیوں کے زیرانتظام مختلف شہروں پر 15 حملے
- کراچی: گلشنِ معمار میں مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک
- کراچی میں نوجوان کی خود کو گولی مار کر خودکشی
- بھارتی نژاد سنگاپور کے سابق وزیر کو کرپشن کے الزام میں قید کی سزا
- لندن سے امریکا کا سفر دو گھنٹے میں کب ممکن ہوگا؟
- بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 28 ماؤ علیحدگی پسند ہلاک
- پاک فوج نے اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمے داریاں سنبھال لیں
- 7 اکتوبر کو بتا دیں ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
کراچی؛ تیزرفتار ڈمپر نے ٹیکسی کو روند ڈالا، ڈرائیور اور خاتون جاں بحق
کراچی: نارتھ کراچی میں تیز رفتار ڈمپر نے ٹیکسی کو روند ڈالا ، حادثے میں ٹیکسی ڈرائیور اور خاتون جاں بحق جبکہ ماں اور 2 بچے زخمی ہوگئے ، مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ڈمپر کے شیشے توڑ دیے جبکہ پولیس نے ڈمپر کو نذر آتش کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ڈرائیور کو گرفتار کر کے صورتحال پر قابو پالیا۔
تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی یوپی موڑ پر پاور ہاؤس جانے والی سڑک پر تیز رفتار ڈمپر نے ٹیکسی کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور اس کے 2 بچے زخمی ہوگئے حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر پر پتھراؤ کر کے اس کے شیشے توڑ دیے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او سرسید افتخار پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور سخت جدوجہد کے بعد ڈمپر کو مشتعل افراد کے ہاتھوں جلنے سے بچا کر ڈرائیور کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔حادثے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی جس کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
ایس ایچ او سرسید افتخار کے مطابق ڈمپر کے ڈرائیور اذان خان کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 50 سالہ نسرین اور 55 سالہ محمد رفیق اور زخمیوں کی شناخت 30 سالہ سدرو زوجہ فرحان اور سدروکے 2 بچوں 10 سالہ ایمان اور 7 سالہ احمد ولد فرحان کے نام سے کی گئیں جنھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والا محمد رفیق ٹیکسی ڈرائیور اور نارتھ کراچی سیکٹرسیون سی کا رہائشی تھا جبکہ متوفیہ نسرین اور زخمی خاتون اور دونوں بچے ٹیکسی کے مسافر بتائے جاتے ہیں تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔