- پروفیشنل باکسنگ میں پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسر محمد وسیم کی ایک اور کامیابی
- کے الیکٹرک نے صارفین کیلیے ڈسکاؤنٹ پروگرام ’’اسٹار ریوارڈ‘‘ متعارف کرا دیا
- کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سوشل سیکیورٹی کنٹری بیوشن کی شرح میں کمی کا مطالبہ
- سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کراچی کے صدر کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی
- وزیر داخلہ کا رات گئے ڈی چوک کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ
- قصور میں ناکہ زن ڈاکو نے درجنوں راہگیروں کو لوٹ لیا، پولیس کا کارروائی سے انکار
- وفاقی حکومت کا لیہ میں سولر پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ
- ایف بی آر اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیکس اتھارٹیز کے درمیان تنازعہ پیدا ہو گیا
- شہریوں کے نام پر جاری غیر قانونی سمیں افغان باشندے کو فروخت کیے جانے کا انکشاف
- ٹرمپ کا کیس سننے والے جج کو دھمکی دینے والے ملزم پر فرد جرم عائد
- پاک-انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ تیسرے اور آخری میچ کے لیے مقام کی منتقلی کے سائے بڑھنے لگے
- عالمی کھجور فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر یو اے ای قونصل خانے میں پرتکلف عشائیہ
- امریکی فوج کا یمن میں حوثیوں کے زیرانتظام مختلف شہروں پر 15 حملے
- کراچی: گلشنِ معمار میں مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک
- کراچی میں نوجوان کی خود کو گولی مار کر خودکشی
- بھارتی نژاد سنگاپور کے سابق وزیر کو کرپشن کے الزام میں قید کی سزا
- لندن سے امریکا کا سفر دو گھنٹے میں کب ممکن ہوگا؟
- بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 28 ماؤ علیحدگی پسند ہلاک
- پاک فوج نے اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمے داریاں سنبھال لیں
- 7 اکتوبر کو بتا دیں ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، حافظ نعیم الرحمان
کراچی؛ آن لائن آم کا کاروبار کرنے والے شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل عائشہ منزل کے قریب نامعلوم ملزمان نے آن لائن آم کی فروخت کا کاروبار کرنے والے شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، فائرنگ کرنے والا ملزم مقتول کا سڑک پر گرنے والا موبائل فون بھی اٹھا کر فرار ہوگیا ، واقعے کی سی سی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 4 عائشہ منزل پیزا شاپ کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کی اس اطلاع پر گلبرگ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا جبکہ مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی جہاں مقتول کی شناخت 30 سالہ سید رضوان حسین کے نام سے کی گئی۔
اس حوالے سے ایس ایچ او گلبرک شیخ طاہر نے بتایا کہ مقتول انچولی کا رہائشی تھا اور آن لائن آم کا کام کر رہا تھا، جس وقت یہ واقعہ پیش آیا وہ عائشہ منزل پر موٹر سائیکل پر آم کی پیٹی لے کر کسی کا انتظار کر رہا تھا۔
اس دوران موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان آئے جس میں سے ایک اتر کر پیدل چلتا ہوا آیا اور رضوان کو قریب سے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ مقتول کے سر اور سینے پر گولیاں لگیں، اس دوران مقتول کا موبائل فون بھی سڑک پر گر گیا جسے ملزم نے اٹھا لیا اور بعدازاں اپنے ساتھی کے ہمراہ موقع سے فرار ہوگیا۔
اس پورے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس نے حاصل کرلی جس میں یہ تمام منظر ریکارڈ ہے ، پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 3 خول ملے ہیں جبکہ مقتول کا منشیات کے حوالے سے بھی کرائم ریکارڈ کا پتہ چلا ہے جس کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے جس کی پولیس تمام پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے اور جلد ہی ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے گا ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔