- حافظ طلحہ سعید کی منصورہ میں نعیم الرحمٰن سے ملاقات، ملکر کام کرنے پر تبادلہ خیال
- کے پی میں دہشتگردی انتہا کو پہنچ چکی، حکومت کو فکر ہی نہیں، صوبائی صدر اے این پی
- یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
- تہہ خانے سے دریافت ہوئی تصویر لاکھوں ڈالرز مالیت کی نکلی
- ضرورت سے زائد پسینہ جِلد کو حساس بنا دیتا ہے، تحقیق
- پی ٹی آئی دھرنا، علی امین گنڈا پور کے کے پی ہاؤس میں انتظامیہ سے مذاکرات
- وزیراعلی کے پی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ
- مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا جو نام نہاد جمہوری حکومت میں ہو رہا ہے، حافظ نعیم
- لاہور میں سلمان راجہ سمیت پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان اور وکلا گرفتار
- جے شنکر کا تحریک انصاف کی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر
- جناح اسپتال کراچی نے روبوٹک سرجری کے ذریعے سنگ میل عبور کرلیا
- پی ٹی آئی کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
- رؤف صدیقی کو ریلیف؛ غیر قانونی بھرتیوں کا نیب ریفرنس واپس بھیجنے کا حکم
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا
- اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- لبنان؛ مہاجر کیمپ پراسرائیلی حملے میں حماس کمانڈراہلیہ، 2 بیٹیوں سمیت شہید
- کراچی کو جدید اور بہترین شہر بنانے کیلیے 3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ
- طالبان پی ٹی آئی کے سہولت کار ہیں اور انکے مسلح افراد گنڈاپور کے ساتھ آرہے ہیں، خواجہ آصف
- یوٹیوب سبسکرائبرز؛ رونالڈو کو ٹکر دینے کیلئے میسی سے تعاون کا عندیہ
- پاک فوج کے دستوں کا اسلام آباد اور گرد و نواح میں گشت
دیپیکا پڈوکون کیوجہ سے بالی ووڈ فلم کی آفر ٹھکرائی، صبا قمر
کراچی: پاکستان کی مقبول ترین باصلاحیت اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم ‘لو آج کل’ میں کام کی پیشکش ہوئی تھی لیکن اُنہوں نے پیشکش قبول نہیں کی۔
صبا قمر نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بالی ووڈ کی کئی فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں وہ فلمیں نہیں کرسکی۔
اداکارہ نے کہا کہ فلم ‘ہندی میڈیم’ سے قبل مجھے تین بالی ووڈ فلموں کی پیشکش ہوئی تھی جن میں ‘دہلی 6’، ‘لَو آج کل’، اور ‘کاک ٹیل’ شامل تھیں۔
اُنہوں نے کہا کہ میں نے فلم ‘دہلی 6′ کے لیے آڈیشن بھی دے دیا تھا لیکن پھر میری والدہ نہیں مانیں تو میں نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔
صبا قمر نے کہا کہ جب مجھے فلم ‘لو آج کل’ کی پیشکش ہوئی تھی تو میں نے یہ فلم خود اپنی بیوقوفی کی وجہ سے ٹھکرا دی تھی کیونکہ میں نے سوچا تھا کہ فلم میں مرکزی کردار دیپیکا پڈوکون کا ہوگا تو اُن کے سامنے مجھے کون دیکھے گا۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ جب فلم ریلیز ہوئی اور میں نے اپنے دوستوں کے ساتھ جاکر فلم ‘لو آج کل’ دیکھی تو مجھے احساس ہوا کہ میں نے فلم کی پیشکش ٹھکرا کر بہت بڑی غلطی کردی۔
واضح رہے کہ صبا قمر بالی ووڈ فلم ‘ہندی میڈیم’ میں اداکاری کرچکی ہیں، اس فلم میں اُنہوں نے لیجنڈری اداکار عرفان خان کی اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔