- بھارتی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان میں دوطرفہ مذاکرات کا امکان مسترد کردیا
- حافظ طلحہ سعید کی منصورہ میں نعیم الرحمٰن سے ملاقات، ملکر کام کرنے پر تبادلہ خیال
- کے پی میں دہشتگردی انتہا کو پہنچ چکی، حکومت کو فکر ہی نہیں، صوبائی صدر اے این پی
- یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
- تہہ خانے سے دریافت ہوئی تصویر لاکھوں ڈالرز مالیت کی نکلی
- ضرورت سے زائد پسینہ جِلد کو حساس بنا دیتا ہے، تحقیق
- پی ٹی آئی دھرنا، علی امین گنڈا پور کے کے پی ہاؤس میں انتظامیہ سے مذاکرات
- وزیراعلی کے پی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ
- مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا جو نام نہاد جمہوری حکومت میں ہو رہا ہے، حافظ نعیم
- لاہور میں سلمان راجہ سمیت پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان اور وکلا گرفتار
- جے شنکر کا تحریک انصاف کی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر
- جناح اسپتال کراچی نے روبوٹک سرجری کے ذریعے سنگ میل عبور کرلیا
- پی ٹی آئی کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
- رؤف صدیقی کو ریلیف؛ غیر قانونی بھرتیوں کا نیب ریفرنس واپس بھیجنے کا حکم
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا
- اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- لبنان؛ مہاجر کیمپ پراسرائیلی حملے میں حماس کمانڈراہلیہ، 2 بیٹیوں سمیت شہید
- کراچی کو جدید اور بہترین شہر بنانے کیلیے 3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ
- طالبان پی ٹی آئی کے سہولت کار ہیں اور انکے مسلح افراد گنڈاپور کے ساتھ آرہے ہیں، خواجہ آصف
- یوٹیوب سبسکرائبرز؛ رونالڈو کو ٹکر دینے کیلئے میسی سے تعاون کا عندیہ
بالی ووڈ کے طاقتور لوگوں نے میرا کیریئر تباہ کیا، وویک اوبرائے
ممبئی: ماضی میں بالی ووڈ کو سُپر ہٹ فلمیں دینے والے معروف بھارتی اداکار وویک اوبرائے نے کہا ہے کہ انڈسٹری کے کچھ طاقتور لوگوں نے اُن کا کامیاب کیریئر ختم کیا۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں وویک اوبرائے نے کہا کہ ماضی میں ایک وقت ایسا تھا، جب میری فلمیں بہت مقبول ہوتی تھیں، مجھے میرے کام کی وجہ سے ایوارڈز سے بھی نوازا جاتا تھا لیکن اب مجھے فلموں میں کوئی کام ہی نہیں ملتا۔
وویک اوبرائے نے کہا کہ میں اپنے کیریئر کے عروج پر تھا کہ اچانک بالی ووڈ کے طاقتور لوگوں کے ایک گروپ نے میرا کیریئر ختم کرنے کا فیصلہ کیا، اُنہوں نے فیصلہ کیا کہ اب مجھے انڈسٹری میں کوئی کام نہیں دے گا۔
اداکار نے کہا کہ میرے لیے، وہ زندگی کا مشکل ترین وقت تھا کیونکہ میرے پاس طاقت نہیں تھی، میرے اندر مایوسی اور غصہ تھا لیکن میں خاموش رہا اور سب کچھ برداشت کرتا رہا۔
اُنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جب ہم کسی لابی کے ظلم کا شکار ہوتے ہیں تو ہمارے پاس صرف دو آپشنز ہوتے ہیں، پہلے آپشن میں آپ ذہنی مریض بن جاؤ اور دوسرے میں سب کچھ درگزر کرکے آگے بڑھو اور اپنا راستہ خود بناؤ۔
مزید پڑھیں: وویک اوبرائے اور سلمان خان کے درمیان برسوں پرانی دشمنی ختم ہوگئی؟
وویک اوبرائے نے کہا کہ اس مشکل وقت میں میری والدہ نے میرا بہت ساتھ دیا، وہ میری ہیرو بن کر سامنے آئیں، اُنہوں نے مجھے سمجھایا کہ فلموں کے بجائے حقیقی زندگی میں کسی کے لیے ہیرو بنو۔
اداکار نے مزید کہا کہ میری والدہ نے مجھ سے کہا کہ تم کسی ایسے شخص کو تلاش کرنا شروع کرو جس کے لیے تُم ہیرو بن سکو۔
واضح رہے کہ وویک اوبرائے نے سال 2003 میں سلمان خان کے خلاف پریس کانفرنس کی تھی، اس کے بعد پیدا ہونے والے تنازع نے ان کا کیرئیر ختم کردیا تھا، سلمان اور وویک کے درمیان برسوں سے ایشوریا رائے کو لیکر بھی دشمنی چلی آرہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔