- بھارتی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان میں دوطرفہ مذاکرات کا امکان مسترد کردیا
- حافظ طلحہ سعید کی منصورہ میں نعیم الرحمٰن سے ملاقات، ملکر کام کرنے پر تبادلہ خیال
- کے پی میں دہشتگردی انتہا کو پہنچ چکی، حکومت کو فکر ہی نہیں، صوبائی صدر اے این پی
- یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
- تہہ خانے سے دریافت ہوئی تصویر لاکھوں ڈالرز مالیت کی نکلی
- ضرورت سے زائد پسینہ جِلد کو حساس بنا دیتا ہے، تحقیق
- پی ٹی آئی دھرنا، علی امین گنڈا پور کے کے پی ہاؤس میں انتظامیہ سے مذاکرات
- وزیراعلی کے پی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ
- مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا جو نام نہاد جمہوری حکومت میں ہو رہا ہے، حافظ نعیم
- لاہور میں سلمان راجہ سمیت پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان اور وکلا گرفتار
- جے شنکر کا تحریک انصاف کی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر
- جناح اسپتال کراچی نے روبوٹک سرجری کے ذریعے سنگ میل عبور کرلیا
- پی ٹی آئی کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
- رؤف صدیقی کو ریلیف؛ غیر قانونی بھرتیوں کا نیب ریفرنس واپس بھیجنے کا حکم
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا
- اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- لبنان؛ مہاجر کیمپ پراسرائیلی حملے میں حماس کمانڈراہلیہ، 2 بیٹیوں سمیت شہید
- کراچی کو جدید اور بہترین شہر بنانے کیلیے 3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ
- طالبان پی ٹی آئی کے سہولت کار ہیں اور انکے مسلح افراد گنڈاپور کے ساتھ آرہے ہیں، خواجہ آصف
- یوٹیوب سبسکرائبرز؛ رونالڈو کو ٹکر دینے کیلئے میسی سے تعاون کا عندیہ
پنجاب میں چھ ماہ کے دوران 57 ہزار چھاپے، 30 ہزار منشیات فروش گرفتار
لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی، رواں سال کی پہلی ششماہی میں صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 57 ہزار سے زائد ریڈز کیے گئے جس میں تیس ہزار ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مکروہ دھندے میں ملوث 30 ہزار سے زائد گرفتار کے خلاف 29922 مقدمات درج کیے گئے، ملزمان کے قبضے سے 17182 کلوگرام چرس اور 171 کلوگرام آئس نشہ برآمد کرلیا گیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 360 کلوگرام ہیروئن پاوڈر، 702 کلوگرام افیون، 4 لاکھ 40 ہزار لٹرز شراب بھی برآمد کی گئی، نشے کے عادی 666 افراد کو بحالی مراکز میں داخل کروایا گیا۔
ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو منشیات کے قلع قمع کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی کی ہدایت کردی اور کہا ہے کہ منشیات کی سپلائی چین، آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔
ڈاکٹر عثمان انور نے یہ بھی کہا ہےکہ تعلیمی اداروں میں نشے کا زہر پہنچانے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔