- حافظ طلحہ سعید کی منصورہ میں نعیم الرحمٰن سے ملاقات، ملکر کام کرنے پر تبادلہ خیال
- کے پی میں دہشتگردی انتہا کو پہنچ چکی، حکومت کو فکر ہی نہیں، صوبائی صدر اے این پی
- یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
- تہہ خانے سے دریافت ہوئی تصویر لاکھوں ڈالرز مالیت کی نکلی
- ضرورت سے زائد پسینہ جِلد کو حساس بنا دیتا ہے، تحقیق
- پی ٹی آئی دھرنا، علی امین گنڈا پور کے کے پی ہاؤس میں انتظامیہ سے مذاکرات
- وزیراعلی کے پی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ
- مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا جو نام نہاد جمہوری حکومت میں ہو رہا ہے، حافظ نعیم
- لاہور میں سلمان راجہ سمیت پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان اور وکلا گرفتار
- جے شنکر کا تحریک انصاف کی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر
- جناح اسپتال کراچی نے روبوٹک سرجری کے ذریعے سنگ میل عبور کرلیا
- پی ٹی آئی کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
- رؤف صدیقی کو ریلیف؛ غیر قانونی بھرتیوں کا نیب ریفرنس واپس بھیجنے کا حکم
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا
- اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- لبنان؛ مہاجر کیمپ پراسرائیلی حملے میں حماس کمانڈراہلیہ، 2 بیٹیوں سمیت شہید
- کراچی کو جدید اور بہترین شہر بنانے کیلیے 3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ
- طالبان پی ٹی آئی کے سہولت کار ہیں اور انکے مسلح افراد گنڈاپور کے ساتھ آرہے ہیں، خواجہ آصف
- یوٹیوب سبسکرائبرز؛ رونالڈو کو ٹکر دینے کیلئے میسی سے تعاون کا عندیہ
- پاک فوج کے دستوں کا اسلام آباد اور گرد و نواح میں گشت
لاہورمیں مفت انٹرنیٹ سروس کی فراہمی، استعمال کرنے والوں کی تعداد 40 لاکھ ہوگئی
لاہور میں سیف سٹی نیٹ ورک کے ذریعے مفت وائی فائی سروس کی فراہمی جاری ہے۔
ترجمان سیف سٹی سینٹر کے مطابق لاہور میں اب تک 40 لاکھ سے زائد شہری مفت انٹرنیٹ سروس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ یومیہ 65 ہزار افراد مفت وائی فائی سروس استعمال کررہے ہیں۔ سیف سٹی نیٹ ورک سائبرسیکیورٹی ،فائر والز اور دیگر سسٹم سیکیورٹی پروٹوکولز کی بدولت محفوظ ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ لاہور میں فری وائی فائی پوائنٹس کی تعداد 200 سے بڑھا کر 450 تک کی جائے گی۔ اگلے مرحلے میں فری وائی فائی پروجیکٹ قصوراور ننکانہ صاحب سمیت پنجاب کے دیگراضلاع تک لے جایا جائے گا۔
فری وائی فائی پوائنٹس کی تنصیب عوامی مقامات، اسکولوں ، اسپتالوں اور پارکوں کے قریب کی گئی ہے۔ شہری فری وائی فائی سروس سے ویمن سیفٹی ایپ ، پنجاب پولیس ایپ اور واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔
مفت انٹرنیٹ سروس کے ذریعے ٹیکسی رائیڈ بھی بک کروائی جا سکتی ہے۔ فری وائی فائی ایمرجنسی سروس ویڈیو اسٹریمنگ یا انٹرٹینمنٹ کے لیے استعمال نہیں کی جا سکتی
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔