- پنجاب پولیس نے وکلاء کے گھروں پر حملہ کر کہ اعلان جنگ کیا ہے، لاہور ہائیکورٹ بار
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
- ہم نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اب فیصلہ عمران خان کریں گے، وزیراعلیٰ کے پی
- ہاکس بے میں پکنک کیلئے جانے والے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ڈوب کر جاں بحق
- پیپلز پارٹی کا جماعت اسلامی کے الاقصیٰ مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان
- پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد ایس سی او اجلاس میں سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے، نائب وزیراعظم
- مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی
- لاہور احتجاج، مسرت جمشید چیمہ، سلمان اکرم راجہ سمیت متعدد گرفتار
- متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن نے لبنان حملوں کے بعد پیجرز، واکی ٹاکیز پر پابندی عائد کردی
- بھارتی وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان میں دوطرفہ مذاکرات کا امکان مسترد کردیا
- حافظ طلحہ سعید کی منصورہ میں نعیم الرحمٰن سے ملاقات، ملکر کام کرنے پر تبادلہ خیال
- کے پی میں دہشتگردی انتہا کو پہنچ چکی، حکومت کو فکر ہی نہیں، صوبائی صدر اے این پی
- یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
- تہہ خانے سے دریافت ہوئی تصویر لاکھوں ڈالرز مالیت کی نکلی
- ضرورت سے زائد پسینہ جِلد کو حساس بنا دیتا ہے، تحقیق
- پی ٹی آئی دھرنا، علی امین گنڈا پور کے کے پی ہاؤس میں انتظامیہ سے مذاکرات
- وزیراعلی کے پی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ
- مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا جو نام نہاد جمہوری حکومت میں ہو رہا ہے، حافظ نعیم
- جے شنکر کا تحریک انصاف کی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر
- جناح اسپتال کراچی نے روبوٹک سرجری کے ذریعے سنگ میل عبور کرلیا
اڈیالہ جیل انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے دو گروپس کو عمران خان سے ملنے سے روک دیا
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں رہ کر پارٹی گروپنگ ختم کرنے کی کوشش کے آگے جیل انتظامیہ آڑے آگئی، انتظامیہ نے پارٹی کے دو بڑے گروپس کو ملاقات کی اجازت نہیں دی، عمر ایوب، شبلی فراز سمیت 7 پارٹی رہنما چار گھنٹے انتظار کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان نے منگل کے روز کہا تھا کہ انھوں نے پارٹی کے دو ناراض گروپس کو جمعرات کو جیل طلب کرلیا ہے اور اختلافات ختم کرادیں گے، آج قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز، ایم این اے شہریار آفریدی، ایم این اے شاندانہ گلزار، فردوس شمیم نقوی، روف حسن، جنید اکبر، ایڈووکیٹ انتظار پنجھوتا بھی اڈیالہ جیل پہنچے لیکن جیل انتظامیہ نے ملاقات کی اجازت نہیں دی۔
ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر عمر ایوب نے جیل کے عملے سے تلخ کلامی کی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو برا بھلا کہا انہیں ٹاوٹ بھی قرار دیا۔ عمر ایوب کا کہنا تھاکہ سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسمیت سب لوگوں کو روکا گیا، ہماری ملاقات عدالت کے حکم پر شیڈول تھی لیکن نہیں ہونے دی ہم سب متحد ہیں ہمارا کوئی اختلاف نہیں۔
اس موقع پر شبلی فراز کا کہنا تھاکہ ہم سب منتخب لوگ یہاں اپنے لیڈر سے ملنے آئے تھے، جیل انتظامیہ نے عوام کے منتخب نمائندوں کی تذلیل کی ہے۔
شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ ہم سب پی ٹی آئی کی لیڈر شپ میں متحد ہیں، آج ڈاکو اور چور ایوانوں میں بیٹھیں ہیں، انہیں ڈیکٹیٹ کرنے والے بھی ان کی کارکردگی سے ناراض ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماوں نے اعلان کیا کہ وہ جیل حکام کوپری ولیج موشن کے ذریعے اسمبلی اور سینیٹ میں حاضر کرکے ان سے پوچھیں گے کہ آخر ہمیں ملاقات کی اجازت کیوں نہیں دی؟
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔