- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دے دی
- پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ
- سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معیشت کا پہیہ جام ہوچکا ہے، آل پاکستان انجمن تاجران
- چیف جسٹس کی گاڑی پر احتجاج کے دوران پتھراؤ نہیں ہوا، ترجمان لاہور ہائیکورٹ
- پنجاب پولیس نے وکلاء کے گھروں پر حملہ کر کے اعلان جنگ کیا، لاہور ہائیکورٹ بار
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
- ہم نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اب فیصلہ عمران خان کریں گے، وزیراعلیٰ کے پی
- ہاکس بے میں پکنک کیلئے جانے والے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ڈوب کر جاں بحق
- پیپلز پارٹی کا جماعت اسلامی کے الاقصیٰ مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان
- پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد ایس سی او اجلاس میں سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے، نائب وزیراعظم
- مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی
- لاہور احتجاج، مسرت جمشید چیمہ، سلمان اکرم راجہ سمیت متعدد گرفتار
- متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن نے لبنان حملوں کے بعد پیجرز، واکی ٹاکیز پر پابندی عائد کردی
- بھارتی وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان میں دوطرفہ مذاکرات کا امکان مسترد کردیا
- حافظ طلحہ سعید کی منصورہ میں نعیم الرحمٰن سے ملاقات، ملکر کام کرنے پر تبادلہ خیال
- کے پی میں دہشتگردی انتہا کو پہنچ چکی، حکومت کو فکر ہی نہیں، صوبائی صدر اے این پی
- یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
- تہہ خانے سے دریافت ہوئی تصویر لاکھوں ڈالرز مالیت کی نکلی
- ضرورت سے زائد پسینہ جِلد کو حساس بنا دیتا ہے، تحقیق
- پی ٹی آئی دھرنا، علی امین گنڈا پور کے کے پی ہاؤس میں انتظامیہ سے مذاکرات
راولپنڈی؛ ڈیم میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کرجاں بحق،اکلوتا اورگھر کا واحد کفیل تھا
اسلام آباد: تھانہ دھمیال کے علاقے تربیلا کالونی میں ڈیم میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، 18 سالہ سیف الرحمان 2 بہنوں کا اکلوتا بھائی اور گھر کا واحد کفیل تھا، لاش گھر پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔
امدادی ذرائع نے بتایا کہ تین دوست مقامی ڈیم میں نہا رہے تھے، گذشتہ روز ہونے والی بارش سے پانی کی سطح کافی بلند تھی، پانی میں نہاتے ہوئے 18 سالہ سیف الرحمان کا پاؤں گہرے پانی میں پڑے ہوئے پتھروں میں پھنس گیا جس کے باعث وہ ڈوب گیا۔
مقامی افراد کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیمیں موقع پرپہنچیں اور آدھے گھنٹے کی تلاش کے بعد نوجوان کی لاش نکال لی، جاں بحق ہونے والا نوجوان دو بہنوں کا اکلوتا بھائی اور گھر کا واحد کفیل تھا۔
جوان بیٹے کی موت کی خبر سن کر بزرگ باپ کو غشی کے دورے پڑ رہے ہیں، سیف الرحمان پٹرول پمپ پر مزدوری کرکے گھرکا خرچ چلاتا تھا۔
امدادی ذرائع کا کہنا تھا کہ لواحقین کے پوسٹ مارٹم سے انکار پر لاش کو گھر منتقل کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔