- کراچی کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ سے شخص زخمی
- کراچی؛ پی ٹی آئی کے 8 کارکن انصاف ہاوس شاہراہ فیصل سے حراست میں لے کر تھانے منتقل
- غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں، 79 فیصد مساجد، 3 چرچ تباہ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گورنر ہاؤس کراچی میں ’’زندگی کا مقصد‘‘ موضوع پر خطاب
- فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ، نیتن یاہو کی تنقید
- پاکستانی بیوپاریوں نے کھجور کی روایتی لذت کو نئے انداز میں متعارف کرادیا
- کراچی: اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد
- پنجاب میں 8 اکتوبر تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- کراچی: ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت کا 90 من دودھ سے لدا ٹرک چھین لیا
- پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی
- اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، ایران
- وزیراعلی گنڈا پور کے معاملے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب
- اسمبلیاں جعلی اورغیر منتخب، آئینی ترمیم کو تسلیم نہیں کریں گے، جی ڈی اے
- کراچی: مبینہ مقابلے میں گرفتار زخمی ڈکیت شہری کے قتل میں ملوث نکلے
- حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین سے جمعہ سے رابطہ منقطع
- غیر ملکی سرمایہ کاروں کی یقین دہانیاں اور وفود کی آمد مسلسل جاری ہے، وفاقی وزیر تجارت
- ڈنڈا پور چوہے کی طرح بھاگ گئے، ہیٹ پہننے والے بلی ثابت ہوئے، فیصل واوڈا
- پی ٹی آئی کارکنان نے قیادت کے اعلان کے بغیر ہی ڈی چوک سے دھرنا ختم کردیا
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے بنگلادیش کو شکست دے دی
- پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ
محرم عشرہ: داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا کراچی پہنچ گئے
کراچی: داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین سالانہ اجتماع عشرہ مبارکہ کے لیے کراچی پہنچ گئے۔۔
بوہرہ جماعت کے رہنما کا کراچی ایئرپورٹ پر استقبال گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری سیف آصف حیدر، آئی جی سندھ غلام نبی اور دیگر حکومتی شخصیات نے کیا جبکہ اس موقع پر بوہرہ برادری کے سینئر اراکین بھی موجود تھے۔
حکومت اور مقامی داؤدی بوہرہ برادری کی دعوت پر سیدنا منفضل سیف الدین نے رواں سال محرم الحرام کے عشرہ مبارکہ کے اجتماعات کی میزبانی کے لئے کراچی کا انتخاب کیا ہے۔ پاکستان اور دنیا بھر سے 80,000 سے زیادہ داؤدی بوہرہ اس تقریب میں شرکت کریں گے۔
عشرہ مبارکہ کے لئے کراچی میں 20 اور حیدر آباد میں ایک مرکز قائم کیا گیا ہے، کراچی میں داؤدی بوہرہ برادری کے میڈیا کوآرڈینیٹرشبیر ہریانہ والانے کہاکہ “سیدنا مفضل سیف الدین ہر سال داؤدی بوہرہ برادری کے لئے عشرہ مبارکہ کے اجتماعات کے لئے ایک مختلف شہر کا انتخاب کرتے ہیں۔ ہمیں خاص طور پر فخر ہے کہ سیدنا مفضل سیف الدین نے اس سال کراچی کو عشرہ مبارکہ کی اجتماعات کی میزبانی کے لئے منتخب کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نقل و حمل، خوراک اور دیگر ضروری سہولیات کو سنبھالنے کے لئے کمیٹیاں قائم کی گئیں ہیں تاکہ دنیا بھر سے آنے والے متعقدین مہمان مکمل اور بہترین طریقے سے شرکت کرسکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہم حکومت اور مقامی حکام کے شکر گزار ہیں۔ جنہوں نے ہزاروں شرکاء کی میزبانی میں تعاون اور مدد فراہم کی، اور یہ یقینی بنایا کہ ان کا قیام شہر میں آرام دہ ہو‘‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔