- رحیم یار خان کچے میں پولیس آپریشن، سابق ایس ایچ او ماچھکہ کی شہادت میں ملوث دو ڈاکو ہلاک
- کراچی؛ شیر شاہ پل کے قریب سی ٹی ڈی کا مبینہ مقابلہ، دو دہشت گرد ہلاک، چھیپا حکام
- اسلام آباد؛ چائنہ چوک میں تاحال کارکنان موجود، مظاہرین کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
- ممنوعہ اورمضر صحت اسمگل شدہ17ٹن چائنیز نمک پکڑا گیا
- گورنر سندھ نے شیخ فارق کو گولڈ میڈل جبکہ دیگر شخصیات کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی
- IMFپروگرام پروفاق اورصوبوں کوایک پیج پرآناہوگا، شہبازرانا
- سپریم کورٹ: PTIپارٹی الیکشن نظرثانی کیس11اکتوبر کو مقرر
- بحریہ ٹاؤن کراچی میں منفرد تفریح پروجیکٹ دی موسٹ کروکڈ اسٹریٹ کا افتتاح ہوگیا
- کراچی کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ سے شخص زخمی
- کراچی؛ پی ٹی آئی کے 8 کارکن انصاف ہاوس شاہراہ فیصل سے حراست میں لے کر تھانے منتقل
- غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں، 79 فیصد مساجد، 3 چرچ تباہ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گورنر ہاؤس کراچی میں ’’زندگی کا مقصد‘‘ موضوع پر خطاب
- فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ، نیتن یاہو کی تنقید
- پاکستانی بیوپاریوں نے کھجور کی روایتی لذت کو نئے انداز میں متعارف کرادیا
- کراچی: اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد
- پنجاب میں 8 اکتوبر تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- کراچی: ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت کا 90 من دودھ سے لدا ٹرک چھین لیا
- پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی
- اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، ایران
برقع پہننے پر والدین اور دوستوں نے بہت مذاق اُڑایا، ماہِ نور حیدر
کراچی: مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘خئی’ میں ‘آپانا’ کے کردار سے شہرت پانے والی پاکستانی اداکارہ و ماڈل ماہِ نور حیدر نے کہا ہے کہ اُنہوں نے اپنے والدین کی وجہ سے برقع پہننا چھوڑ دیا تھا۔
حال ہی میں ماہِ نور حیدر نے اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے بتایا کہ برقع پہننے پر اُنہیں کونسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ماہِ نور حیدر نے کہا کہ میرے گھر میں سب نمازی پرہیزگار ہیں لیکن میرے گھر میں پردہ کرنے کا کوئی رواج نہیں، میرے گھر کی خواتین برقع نہیں پہنتیں اور نہ ہی سر پر دوپٹہ اور چادر لیتی ہیں لیکن میں نے سال 2009 میں برقع پہننا شروع کیا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ میں اُس وقت نویں جماعت میں زیرِ تعلیم تھی تو میں پہلی بار برقع پہن کر اپنے والد صاحب کے سامنے گئی، میرا خیال تھا کہ والد صاحب مجھے برقع میں دیکھ کر فخر محسوس کریں گے لیکن اُنہوں نے مجھے دیکھ کر قہقہے لگائے اور پھر کہا کہ یہ کیا منافقت ہے۔
مزید پڑھیں: ڈرامہ سیریل ‘خئی’ کی آپانا کا اپنی طلاق سے متعلق حیران کُن انکشاف
اُنہوں نے کہا کہ مجھے اپنے والد صاحب کے ردعمل کا مطلب اب سمجھ آیا ہے، وہ یہ چاہتے تھے کہ میں پہلے اندرونی طور پر خود کو بہتر کروں اور اُس کے بعد ظاہری طور پر خود کو تبدیل کروں۔
ماہِ نور حیدر نے کہا کہ اُس کے بعد، میں نے برقع پہننا چھوڑ دیا تھا کیونکہ میرے دوستوں نے بھی میرا بہت مذاق اُڑایا تھا اور میری والدہ کو میرا برقع پہننا پسند نہیں تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ میری والدہ کہتی تھیں کہ ماہِ نور، تُم ہمارے ساتھ بالکل عجیب لگتی ہو، جب ہم کہیں باہر جاتے ہیں تو تُم ہمارے خاندان کی نہیں لگتی۔
مزید پڑھیں: اداکارہ ماہِ نور حیدر کا اپنے گھر جنات کے بسیرے کا انکشاف
اُنہوں نے مزید کہا کہ اب میں آزاد ہوں، مجھے اب کسی کا خوف نہیں، میرا جب دل کرتا ہے تو میں برقع پہن لیتی ہوں لیکن سر پر دوپٹہ نہیں لیتی کیونکہ میں نہیں چاہتی کہ لوگ میرے خلاف بولیں کہ بِل بورڈز پر دوپٹے کے بغیر ہوتی ہے اور ویسے برقع پہنتی ہے۔
واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ‘خئی’ میں زمدہ کا کردار در فشاں سلیم جبکہ چنار خان کا کردار اداکار فیصل قریشی نے ادا کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔