- بحرہ عرب میں موجودہ سسٹم ساحلی طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان، پاکستان میں الرٹ جاری
- ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی تفتیش؛ نصف درجن سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا
- ایف بی آر کا 28 لاکھ گھرانوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
- عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
- دوحصوں میں تقسیم کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی پہلی پریس کانفرنس
- کراچی؛ واٹر ٹینکر سے کچل کر 2 نوعمر بھائی جاں بحق، کمسن بھائی سمیت 2 افراد زخمی
- کراچی میں قومی اقصیٰ کانفرنس، فلسطینیوں کی عملی مدد کا مطالبہ
- غزہ جنگ: اسرائیل یومیہ کتنا نقصان برداشت کررہا ہے؟
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار، پولیس
- کراچی: منگھوپیر میں ویلڈنگ پلانٹ پھٹنے سے ویلڈر جاں بحق
- کراچی: سائٹ اندسٹریل ایریا میں دو فلائی اوورز تعمیر کرنے کا فیصلہ
- کروڑوں کا مبینہ ٹیکس فراڈ، عدالت نے ٹریکٹر کمپنی کی ایف آئی آر کیخلاف درخواست مسترد کردی
- پانچ آئی پی پیز کو بند کرنے پر غور، منافع 20 گنا سے زیادہ ہوگیا
- اسرائیلی شہریوں کی اکثریت حماس سے جنگ ختم کرنے کی حامی
- کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے
- لاہور سے قدیم اور لاکھوں مالیت کے قیمتی مجسمے جاپان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- ہم نے طویل جنگ کا انتخاب کیا ہے جو دشمن کیلئے مہنگی اور تکلیف دہ ہوگی، ابو عبیدہ
- ایف بی آر کو ریاست کے ملکیتی اداروں کو جاری کردہ ریکوری نوٹس واپس لینے کی ہدایت
- پاکستان چینی شہریوں اوراداروں کی حفاظت کیلیے موثر اقدامات کرے، چینی وزارت خارجہ
- ن لیگ کے ساتھ الائنس کا پیپلزپارٹی کو سیاسی نقصان ہوا، گورنر پنجاب
شاہ رخ خان کے مشہور ڈائیلاگ 'ک ک ک کرن' کے پیچھے کی حقیقت کیا؟
گجرات: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی ماضی کی مقبول فلم ‘ڈر’ کے مشہور ڈائیلاگ ‘آئی لو یو ک ک ک کرن’ کے پیچھے کی کہانی بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے بتا دی۔
فلمساز یش چوپڑا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘ڈر’ میں میگا اسٹار شاہ رخ خان نے ولن کا کردار نبھایا تھا، اس فلم میں کنگ خان کا ڈائیلاگ ‘آئی لو یو ک-ک-ک-کرن’ بہت زیادہ مشہور ہوا تھا۔
شاید ہی کوئی مداح یہ جانتا ہوگا کہ شاہ رخ خان نے یہ مشہور ڈائیلاگ کسی سے متاثر ہوکر بولا تھا، اس حوالے سے فلم ‘ڈر’ کی ہیروئین جوہی چاولہ نے اہم انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جوہی چاولہ نے حال ہی میں گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ شاہ رخ خان نے مشہور ڈائیلاگ ‘آئی لو یو ک-ک-ک-کرن’ ہدایتکار یش چوپڑا کی ہکلاہٹ سے متاثر ہوکر ادا کیا تھا۔
جوہی چاولہ نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ سے قبل شاہ رخ خان نے اُنہیں بتایا تھا کہ وہ ‘آئی لو یو کرن’ کے سادے ڈائیلاگ کو تبدیل کرکے ‘آئی لو یو ک-ک-ک-کرن’ کرکے ادا کریں گے۔
اداکارہ نے کہا کہ شاہ رخ خان نے بتایا کہ اُنہوں نے یش چوپڑا سے متاثر ہو کر یہ ڈائیلاگ بولا تھا کیونکہ یش چوپڑا گفتگو کرتے ہوئے ہکلاتے تھے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان کی جانب سے تخلیق کردہ یہ ڈائیلاگ اتنے سال گُزر جانے کی بھی بہت مقبول ہے اور یہ ڈائیلاگ کنگ خان کی پہچان بن چکا ہے۔
واضح رہے کہ سال 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ڈر’ میں شاہ رخ خان، جوہی چاولہ اور سنی دیول نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔