- اسرائیلی فوج کی غزہ کے اسکول پر حملہ، 15 فلسطینی شہید
- کراچی: دکاندار نے مین ہول میں گرنے والی کمسن بچی کو بچالیا
- رینجرز اہلکارکے قتل کیس کا 26 سال بعد فیصلہ، ایم کیو ایم کے عبید عرف کے ٹو کو 40 سال قید
- کراچی؛ ملیر میں کمسن بچی کھلے مین ہول میں جاگری، وڈیو وائرل
- خاتون باکسر کے مقابلے پر مرد ٹرانسجینڈر؟، پیرس اولمپکس میں نیا تنازع
- دی ہنڈرڈ: مانچسٹر اورجنلز کا سدرن بریو کو جیت کے لیے 117 رنز کا ہدف
- وزیر اعلیٰ سندھ کا منتخب نمائندوں کو امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کا حکم
- اسلام آباد کے 10 سول ججوں کی سینئر سول جج کے عہدے پر ترقی
- آئی ایم ایف کو قرضوں پر سود کی مد میں 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کی ادائیگی
- حکمرانوں کیلیے سیدھا راستہ یہی ہے کہ مطالبات تسلیم کرلیں، حافظ نعیم الرحمان
- لاہور: پب جی کا کھیل ایک اور جان لے گیا
- لاہور: محنت مزدوری کرنے والے معذور شہری سے بھتہ لینے والا جعلی صحافی گرفتار
- پاکستان میں ہیپاٹائٹس C کے مریضوں کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز
- اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنانے کیلئے کمرے میں پہلے سے بم نصب کیا گیا تھا، امریکی اخبار
- سندھ کے 30 اضلاع میں وزرا اور مشیر بارش میں امدادی سرگرمیوں کے انچارج مقرر
- زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ
- گورنر سندھ نے گورنرہاﺅس میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا
- دو روزہ وقفے کے بعد قومی اسمبلی اجلاس کل ہوگا، 9نکاتی ایجنڈا جاری
- بیٹیوں کے مسلمان نام عالیہ اور شاہین رکھنے پر والدہ پریشان تھیں، مہیش بھٹ
- جولائی میں مہنگائی کی شرح میں ماہانہ بنیاد پر2.1 فیصد کا اضافہ
صارفین کے بجلی بِلوں میں اضافی یونٹ شامل کرنیوالے افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم
![فوٹو: فائل](https://c.express.pk/2024/07/2663361-shahbazsharif-1720277730-591-640x480.jpg)
فوٹو: فائل
وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی صارفین کے بِلوں میں مصنوعی طور پر اضافی یونٹ شامل کرنے والے افسران و اہل کاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صارفین کے بجلی کے بل جان بوجھ کر زائد بھیجنے کے واقعات کا نوٹس لیا گیا ہے، وزیراعظم کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے عوام دشمن افسران و اہل کاروں کو معطل کر کے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایسے افسران و اہلکاروں کی نشاندہی کیلئے ایف آئی اے کو تحقیقات کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔